Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی ایپل واچ میں اب صحت کے حوالے سے کون سا نیا فیچرز متعارف کیا جارہا ہے؟

Now Reading:

نئی ایپل واچ میں اب صحت کے حوالے سے کون سا نیا فیچرز متعارف کیا جارہا ہے؟
ایپل واچ

نئی ایپل واچ میں اب صحت کے حوالے سے کون سا نیا فیچرز متعارف کیا جارہا ہے؟

ایپل ہمیشہ سے ہی اپنی ڈیوائسز میں نت نئے فیچرز متعارف کرتا رہتا ہے ان ہی میں ایپل واچ بھی شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحت کو بہتر بنانے کی دوڑ میں شامل ایپل واچ میں اب بہت سارے نئے اور حیرت انگیز فیچرز متعارف کرائے جارہیں ہیں۔

ایپل اپنی واچ میں ہمیشہ ہی نئی خصوصیات شامل کرتا رہتا ہے اب یہ کہاجارہا ہے 2024 ورژن آپ کی صحت کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈیوائس کی تازہ ترین سیریز میں تین نئے اضافی ہیلتھ سینسرز شامل کیے جائیں گے، جو پہننے والوں کو اگر وہ پہلے سے ذیابیطس کے مریض ہیں تو آگاہ کر سکتی ہیں، جبکہ بڑھتے ہوئے بلڈ پریشر کو محسوس اور نیند میں خلل کا پتہ لگا سکتی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس طرح آپ بلڈ پریشر کے بڑھنے کے بارے جان سکتے ہیں یا نیند کی کمی کی وجہ کیا ہے یہ بھی معلوم ہوسکتی ہے۔

یہ بالکل واضح نہیں ہے کہ ایپل واچ سیریز 10 بلڈ پریشر کا پتہ کیسے لگائے گی، لیکن فوربس کا خیال ہے کہ  ایپل اس میں نیئر انفریڈ اسپکٹرواسکوپی کا استعمال کر سکتا ہے۔ نیئر انفریڈ روشنی کے ساتھ خون کے بہاؤ کو دیکھ کر بلڈ پریشر میں تبدیلیوں کا اندازہ لگاسکتا ہے۔

اگرچہ یہ ٹیکنالوجی درست معلومات فراہم نہیں کرے گی جس طرح ایک ڈاکٹر فراہم کر سکتا ہے، لیکن یہ کسی بھی بڑی تبدیلی کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جس سے اس شخص کو یہ ضرور معلوم ہوسکتا ہے اب اسے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کسی پیشہ ور سے ملنا چاہیے۔

Advertisement

اسی طرح بلڈ پریشر کا اندازہ  لگانے کی خصوصیت کے ساتھ یہ نیند کی کمی کا پتہ لگانے کا کام بھی ابتدائی طور پر کر سکتی ہے اور معالج سے رابطہ کرنے بارے میں آگاہ کر سکتی ہے۔

نیند کی کمی کے بارے میں جاننے کے لیے یہ ڈیوائس جسمانی حرکت، سانس لینے کی شرح، خراٹے اور دل کی دھڑکن جیسے اشارے کو نوٹ کرے گی،  تاہم، یہ دماغی سرگرمی کی نگرانی نہیں کر سکے گی۔

بلومبرگ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ایک ایپل واچ جس میں صرف بلڈ گلوکوز مانیٹر ہوگا تاکہ پہننے والے کو یہ معلوم ہو سکے کہ آیا وہ ذیابیطس کا مریض ہے یا نہیں۔

ایپل کی صحت کی دیکھ بھال کے حوالے سے ابھرتے ہوئے نقطہ نظر کی بدولت توقع کی جارہی ہے کہ  وہ مستقبل میں جاری کی جانے والی اپنی مصنوعات میں صحت کی دیگر خصوصیات پر کام جاری رکھے گا، جیسے کہ ایئر پوڈز جو گھر میں سماعت کو جانچنے کے لیے ایک خصوصی سماعت کے آلے کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ایپل مبینہ طور پر ایک ڈیجیٹل ہیلتھ کوچنگ سروس بھی بنا رہا ہے جو کسی بھی شخص کی صحت کو دیکھتے ہوئے  ورزش اور کھانے کے منصوبے بنائے گی۔  جس کے لیے ماہانہ سبسکرپشن کی ضرورت ہوگی اور یہ مصنوعی ذہانت اور ڈیوائس میں موجود ڈیٹا استعمال کرتے ہوئے کام کرے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر