Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرد موسم میں خشک جلد سے کیسے نجات پائیں؟

Now Reading:

سرد موسم میں خشک جلد سے کیسے نجات پائیں؟
خشک

سرد موسم میں خشک جلد سے کیسے نجات پائیں؟

آپ ان چند ٹوٹکوں پر عمل کرکے  اپنی جلد کو بدلتے موسم کے اثرات سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

ایلو ویرا ہر طرح کی جلد اور ہر موسم کے لئے یکساں مفید ہوتا ہے۔

جیسے ہی موسم تبدیل ہورہا ہو، دن میں ایک دفعہ ایلو ویرا چہرے پر ضرور لگائیں، یہ نا صرف جلد کو ٹھنڈک دے گا بلکہ ہر موسم کی سختی کے اثرات سے بھی محفوظ رکھے گا۔

باڈی لوشن یا کریم میں چند وٹامن ای کیپسول کا محلول شامل کرنے سے جلد دیر تک نرم وملائم رہتی ہے۔

اس کے علاوہ بدلتے موسم کے اثرات سے جلدکو بچانے کے لئے ڈیپ نرشنگ کریم کا روزانہ استعمال کرنا چاہئے۔

Advertisement

گلیسرین بھی ڈیپ موایسچرائزر کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔

موسم کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ خشک ہوا ،مٹی اور گرد ودھول جلد کو مزید بے جان کر دیتی ہے،جلد کی صفائی اور چمک پیدا کرنے کے لئے کیمیکل اسکرب جلد کو مزید خشک کر سکتے ہیں۔

اس لئے اپنی جلد کی مناسبت سے گھر میں ہی اسکرب تیار کریں، بیسن، شہد اور لیموں کے رس سے بنا ماسک ہر موسم اور ہر جلد کو نکھار دیتا ہے۔

اس کے علاوہ بھاپ لینے سے بھی جلد کے مردہ خلیے دور ہوتے ہیں۔

یوں تو اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک کا استعمال ہر موسم میں اور ہر روز کرنا چاہئے لیکن جب موسم تبدیل ہو رہاہو تو ان دنوں اینٹی آکسیڈنٹ ڈرنک کا استعمال یقینی بنائیں۔

Advertisement

صبح ایک کپ گرم پانی میں آدھا لیموں کا رس ڈال کر پینے سے جلد کو نئی تازگی ملتی ہے۔

اینٹی آکسیڈنٹ کریم (وٹامن سی سیرم یا وٹامن اے کریم ) کے استعمال سے بھی جلد کو حفاظتی تہہ ملتی ہے او موسم کے اثرات جلد کو متاثر نہیں کرتے۔

عام طور پر موسم کی تبدیلی کے دنوں میں دن میں گرمی اور رات میں ٹھنڈک ہوتی ہے ایسے میں جلد کو موائسچرائز کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
لائبو 2؛ ایک ہی چارج میں میراتھن مکمل کرنے والا دنیا کا پہلا چوپایا روبوٹ
خزانہ تلاش کریں اور کروڑ پتی بن جائیں، مگرکیسے اور کہاں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر