Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسم سرما میں یہ 5 غذائیں جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں

Now Reading:

موسم سرما میں یہ 5 غذائیں جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں
موسم سرما میں یہ 5 غذائیں جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں

موسم سرما میں یہ 5 غذائیں جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھتی ہیں

موسم سرما اپنے عروج پر ہے اور ہر طرف یخ بستہ ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اس موسم میں خشک ہوائیں چلتی ہیں اور نمی کم ہونے کی وجہ سے جلد خشک ہونے لگتی ہے تاہم صحت بخش غذا کا استعمال جلد کو خشک ہونے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

 سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی بہت سے لوگ خشک جلد کا سامنا کرتے ہیں، اگرچہ موئسچرائزنگ کریمیں اور قدرتی علاج عارضی طور پر راحت فراہم کر سکتے ہیں، لیکن اصل حل جسم کو فراہم کیے جانے والے غذائی اجزاء میں ہے۔ آپ جو بھی غذا لیتے ہیں وہ آپ کے چہرے اور آپ کی مجموعی ظاہری شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔ صحت مند غذا کا باقاعدگی سے استعمال بلاشبہ آپ کی جلد کو صحت مند اور چمکدار رکھنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

خشک جلد کی بنیادی وجوہات کیا ہیں؟ ماہر غذائیت کے مطابق دو اہم عوامل خشک جلد کا باعث بن سکتے ہیں ان میں پہلا جینیات اور دوسرا آپ کی خوراک۔ متوازن غذا کے بغیر، آپ کی جلد ضروری غذائی اجزاء کی کمی کی کا سامنا کرتی ہے اس طرح جلد خشک اور بے رونق دکھائی دینے لگتی ہے۔

تاہم اس میں موسم بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے، سردی کی وجہ سے جلد سے نمی کم ہونے لگتی ہے مناسب اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای، وٹامن سی، اور وٹامن اے کے استعمال سے اسے دور کیا جاسکتا ہے۔

خشک جلد کے لیے کون سی غذائیں بہتر ثابت ہوتی ہیں؟ تو ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صحت مند جلد کو برقرار رکھنے کے لیے، وٹامنز اور غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے، سی، ڈی، اور ای پر خاص توجہ دی جائے۔ تاہم، سب سے اہم عنصر صحت مند، خوبصورت جلد کے لیے روزانہ کم از کم آٹھ سے دس گلاس پانی پینا اوراچھی طرح ہائیڈریٹ رہنا ہے۔

Advertisement

یہاں پر ان 5 سپرفوڈ کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کی جلد کو موسم سرما میں بھی خشک ہونے سے محفوظ رکھے گی۔

شکرقندی

سردیوں کی یہ خاص سوغات وٹامن اے بیٹا کیروٹین سے بھرپور ہوتی ہے، یہ اجزاء جلد کی مرمت کرنے کے ساتھ سرد موسم کے سخت اثرات سے بچاتے ہیں۔

گری دار میوے اور بیج

 گری دار میوے اور بیج اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای، اور ضروری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جو آپ کے جسم کو اندر سے صحت مند رکھتے ہیں۔ ان کا باقاعدگی سے استعمال جلد کے خلیوں کو پہنچنے والے نقصان کو ٹھیک کرنے میں مدد کرتا ہے، جلد کے خلیوں کی تخلیق نو کو فروغ دیتا ہے، اور آپ کی جلد کو ہموار اور کومل بناتا ہے۔ دن بھر میں مٹھی بھر بادام، اخروٹ اور سورج مکھی کے بیج استعمال کیے جاسکتے ہیں۔

Advertisement

پالک

پالک ایک انتہائی صحت بخش سبزی ہے جسے وٹامنز اور معدنیات کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے، اس میں آئرن اور جلد کے لیے موزوں ترین وٹامن ای کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ پالک میں موجود وٹامن اے اور سی جلد کی سطح کو ٹھیک کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

ایواکاڈو

ایواکاڈو کریمی ساخت لیے ایک بہترین پھل ہے جس میں گری دار میوے کی طرح خوشبو بسی ہوتی ہے، یہی خاصیت اسے سب کے لیے اسے پسندیدہ بناتی ہے۔

 یہ اینٹی آکسیڈنٹس، بیٹا کیروٹین، فولیٹ، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، وٹامن سی اور وٹامن ای  کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، جو آپ کی جلد کو سردیوں میں اضافی غذائیت فراہم کرکے خشک ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں، ایواکاڈو کو اکثر ’’قدرت کا مکھن‘‘ کہا جاتا ہے۔

مچھلی

Advertisement

مچھلی میں پائے جانے والے ضروری فیٹی ایسڈ جلد اور بالوں کی صحت کے لیے حیرت انگیز کام کرتے ہیں، اور یہ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ کے بہترین ذرائع میں سے ایک ہے۔ مچھلی کو  غذا میں شامل کرتے وقت اسے فرائی کرنے کے بجائے صحت مند انداز میں پکائیں جیسے بھاپ اور گرل کر کے غذا میں شامل کریں۔ مچھلی کا استعمال سوزش کو کم کرنے کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ان غذاؤں کو استعمال کر کے آپ اپنی جلد کو سرد اور خشک موسم میں بھی کومل اور چمکدر رکھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
پروٹین سے بھرپور ان سبزیوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر