امریکی افواج نے اپنی تجربہ گاہوں میں چیٹ جی پی ٹی فور سے عسکری مشاورت شروع کی ہے۔ تاہم یہ مشاورت ایک فرضی سیمولیشن ماحول میں کی گئی جس میں فوجی حکمتِ عملی اور منصوبہ بندی پر غور کیا جارہا ہے۔
اس کے لیے فوجی ماہرین نے اسٹارکرافٹ ٹو نامی گیم بنایا ہے جس میں جنگ کی مختلف صورتحال کی سیمولیشن کی گئی ہیں۔ پھر چیٹ بوٹ سے اس جنگ کی تفصیلات اور حکمتِ عملی کی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ماہرین نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہےکہ اے آئی (مصنوعی ذہانت) کو فوجی مقاصد کے لیے کم سے کم 180 مقامات پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب کئی کمپنیوں سے سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں جن میں اسکیل اے آئی اور پیلنٹائرسرِ فہرست ہیں۔
عسکری ماہرین کا خیال ہے کہ اے آئی کو جنگوں اور فوجی چالوں میں استعمال کرکے حسب خواہش نتائج حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News