Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیٹ جی پی ٹی نے ماہرِ امراضِ چشم کو پیچھے چھوڑ دیا

Now Reading:

چیٹ جی پی ٹی نے ماہرِ امراضِ چشم کو پیچھے چھوڑ دیا
چیٹ جی پی ٹی نے ماہرِ امراضِ چشم کو پیچھے چھوڑ دیا

چیٹ جی پی ٹی نے ماہرِ امراضِ چشم کو پیچھے چھوڑ دیا

چیٹ جی پی ٹی کے ورژن فور نے امراضِ چشم بالخصوص سبز موتیا اور پردہ چشم (ریٹینا) کی صحت کے متعلق ماہرین کے ایک پورے پینل سے بھی بہتر شناخت کی جو ایک غیرمعمولی کاوش ہے۔

اس کے سامنے 20 اصلی مرض لائے گئے اور مریضوں کے ممکنہ 20 سوالات پیش کئے گئے اور ماہرین کے مطابق کوئی میدان ایسا نہ تھا جب انسانوں نے چیٹ جی پی ٹی سے بہتر کارکردگی دکھائی ہو۔

یہ تحقیق نیویارک کے ماؤنٹ سینائی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر اینڈی ایس ہوانگ اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے جس کی تفصیلات جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) کے جرنل برائے بصریات میں شائع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ چونکہ اے آئی سافٹ ویئر سرجری نہیں کرسکتے لیکن وہ مرض کی درست ترین شناخت ضرور کرسکتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا ہے کہ اس سے ماہرینِ چشم کی ملازمت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے یا نہیں۔

لیکن اس سے معلوم ہوا ہے کہ اگر چیٹ جی پی ٹی جیسے چیٹ بوٹس کی پشت پر ڈیٹا اور ثبوت ہوں تو وہ بہتر طور پر مرض کی شناخت کرسکتے ہیں۔ یہ تجربہ جنوری 2023 میں کیا گیا تو چیٹ بوٹ نے کوئی خاص جواب نہیں دیا بلکہ الگ سے ونڈو میں بعض مضر مشورے بھی دیئے۔ لیکن اس میں مزید ڈٰیٹا شامل کیا گیا اور دو ہفتے بعد اس کی دوبارہ آزمائش کی گئی۔ اس بار اس نے ماہرین کی طرح سے برتاو کیا اور امراض کی درست تشخیص کی۔

اس کے بعد ماہرین نے مزید ایل ایل ایم ماڈل شامل کئے اور دوبارہ اس کا جائزہ لیا اور وہ بہتر سے بہتر جواب دینے لگا۔ تاہم وہ کہتےہیں کہ ماہرین امراضِ چشم کی اہمیت ختم نہیں ہوگی لیکن یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ مریضوں کی بے تحاشہ تعداد میں چیٹ بوٹس سے ضرور مدد لی جاسکتی ہے۔

Advertisement

لیکن یہ تو ابتدا ہے ، اب تصور کیجئے کہ اگلے پانچ برس میں یہ سافٹ ویئر کس طرح طبی معاون بن سکتے ہیں۔ یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کافی امراض قلب سے تحفظ فراہم کر سکتی ہے، ماہرین کیا کہتے ہیں؟
دفاعی خلیے بھی جسم میں بیماری پھیلانے کا سبب بن سکتے ہیں، تحقیق
اس معدنیات کی کمی آنتوں کے مرض مزید بڑھا سکتی ہے
ماہرین کے نزدیک نمک کی کونسی قسم صحت کے لیے مفید ہے؟
انسانی جسم میں 3600 کیمیکلز کی موجودگی کا انکشاف
سائنسدانوں نے خون کا نیا گروپ دریافت کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر