Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

اس مشروم کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دنیا میں بہت سی غذائیں عام ہونے کے باوجود اپنی قیمت کی وجہ سے کافی مشہور ہوجاتی ہیں ان ہی میں جاپانی مشروم بھی شامل ہے۔

یوں تو مشروم دنیا کے کئی ممالک میں پیدا ہوتا ہے لیکن جاپانی میٹسوٹیک نامی مشروم دنیا کا مہنگا ترین مشروم ہے، جو کہ فی پونڈ 500 امریکی ڈالر میں فروخت کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی کھانوں میں   اس مشروم کو ایک قیمتی اجزاء کے طور پر جانا جاتا ہے۔

میٹسوٹیک نامی یہ مشروم کوریا، چین اور یہاں تک کہ ریاستہائے متحدہ میں بھی اگتے ہیں، لیکن جاپان میں، خاص طور پر کیوٹو کے علاقے کے ارد گرد کاشت کی جانے والی یہ کھمبیاں خاص شہرت رکھتی ہیں۔

دیگر ممالک میں کاشت کی جانے والی یہی کھمبیاں 50 ڈالر فی پاؤنڈ یا اس سے کم میں فروخت ہوتی ہیں، لیکن جاپانی مشروم کی قیمت اس سے دس گنا زیادہ ہوتی ہے۔ جاپانی میٹسوٹیک مشروم اپنی خاص مہک، منفرد ساخت اور میٹھے ذائقے کی وجہ سے کافی پسند کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

میٹسوٹیک کی قیمت زیادہ ہونے کی کئی وجوہات ہیں ان میں سب سے پہلے تو ان کی کم پیداوار ہے۔ گزشتہ 70 برسوں میں اس مشروم کی سالانہ فصل میں 95 فیصد کی  تک کمی واقع ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ایک نایاب اور لذیذ غذا بن گئی ہے۔

دوسرا اس مشروم کی کاشت سال میں صرف ایک بار، یعنی ستمبر یا اکتوبر میں کی جاتی ہے اور معمولی سا خطرہ بھی اس کی فصل کو متاثر کرتا ہے ہر سال صرف 1,000 ٹن سے بھی کم میٹسوٹیک کی فصل تیار ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس کی زیادہ سے زیادہ قیمت یعنی 500 امریکی ڈالر فی پاؤنڈ ادا کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟
ماہرین نے کافی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ پیش کردیا
مائیگرین کا سبب بنے والی اس عام سی وجہ سے واقف ہیں؟
کھانے پکانے کا تیل کب مضر صحت بن جاتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کردیا
سی سیکشن کے ذریعے جنم لینے بچے خسرہ کے لیے کم قوت مدافعت رکھتے ہیں، تحقیق
انوکھے فوبیا میں مبتلا بچے کو اسکول میں تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر