Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

بھارتی شخص نے ناک کا استعمال کرتے ہوئے منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد خصوصیات کے ساتھ جنم لیتے ہیں یا ان میں ایسی صلاحیتیں ہوتی ہیں جن سے وہ لوگوں کو حیران کر سکتے ہیں ایسی ہی ایک منفرد خصوصیت بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہے۔

بھارت سے تعلق والے 44 سالہ ونود کمار چودھری نے صرف ایک کی بورڈ اور اپنی ناک کا استعمال کرتے ہوئے 25.66 سیکنڈ میں حروف تہجی ٹائپ کرکے اپنا ہی گینز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

واضح رہے کہ ونود کمار چودھری نے سب سے پہلے یہ ریکارڈ 2023 میں قائم کیا جس میں انہوں نے پہلی بار ناک سے حروف تہجی ٹائپ کیے تھے گزشتہ برس انہوں نے 27.8 سیکنڈ  میں حرف تہجی ٹائپ کر کے عالمی اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ  انہوں نے گزشتہ برس کے آخر میں یہی عمل 26.73 سیکنڈ میں مکمل کیا تھا۔

تاہم رواں برس چودھری نے یہی کارنامہ 25.66 سیکنڈ میں انجام دیتے ہوئے اب دوسری بار اپنا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ریکارڈ کے اصولوں کے مطابق چودھری کو رومن حروف تہجی کے تمام 26 حروف کو معیاری QWERTY کی بورڈ پر ٹائپ کرنے تھے جس میں ہر حرف کے درمیان جگہ ہوتی تھی۔

Advertisement

چودھری کے پاس 5.36 سیکنڈ کے تیز ترین وقت کے ساتھ حروف تہجی کو پیچھے کی طرف (سنگل ہینڈ) ٹائپ کرنے کے علاوہ کم ترین وقت 6.78  سیکنڈ میں پیٹھ کے پیچھے ہاتھ سے حروف تہجی ٹائپ کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیشہ ٹائپنگ رہا ہے، اسی لیے میں نے اس میں ریکارڈ بنانے کا سوچا، جس سے میرا شوق اور میری روزی روٹی دونوں ہی وابستہ ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں
وزن میں کمی کے لیے یہ مزیدار سی ترکیب آزمائیں
موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟
ماہرین نے کافی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ پیش کردیا
مائیگرین کا سبب بنے والی اس عام سی وجہ سے واقف ہیں؟
کھانے پکانے کا تیل کب مضر صحت بن جاتا ہے؟ ماہرین نے آگاہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر