Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق

Now Reading:

موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق
موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق

موسمیاتی تبدیلیاں دماغی امراض کو مزید خراب کر سکتی ہیں، تحقیق

سائنسدانوں کے لیے اس وقت سب سے بڑ چیلنج موسمیاتی تبدیلی ہے جو ایک طرف تو کئی امراض کا سبب بن رہی ہے تو دوسری طرف دماغی امراض کی شدت میں اضافہ کر رہی ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک نئے جائزے میں اس بات سے خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی دماغی امراض جیسے فالج، مائیگرین، الزائمر، مرگی اور ملٹیپل سکلیروسیس کو مزید خراب کر سکتی ہے۔

یونیورسٹی کالج لندن کوئین اسکوائر انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجی کے پروفیسر سنجے سیسوڈیا کا کہنا ہے کہ کچھ دماغی کیفیات جیسے فالج اور اعصابی نظام کو متاثر کرنے والے انفیکشنز پرموسم کے اثرات کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

موسمی تبدیلی کے دماغی کیفیات پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے محققین نے 1968 اور 2023 کے درمیان شائع ہونے والے 332 مطالعات کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

سیسوڈیا کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں کمی اور زیادتی دونوں ہی دماغی امراض پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ محققین کے مطابق درجہ حرارت میں کمی اور بڑھنے یعنی دونوں ہی فالج میں اضافہ کا سبب بنتی ہیں۔

Advertisement

اسی طرح ڈیمنشیا میں مبتلا مریض شدید سرد گرم موسم جیسے ہیٹ اسٹروک یا ہائپوتھرمیا کے لیے زیادہ حساس ہوتے ہیں اور یہ موسمی حالات اس مرض کی شدت میں مزید اضافہ کر دیتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ دماغی امراض میں مبتلا مریضوں کو موسمی تبدیلی کے دماغی صحت پر پڑنے والے اثرات اور نقصانات کے بارے آگاہی فراہم کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے جیسے کہ گرم موسم میں زیادہ پانی پینا، پتلے، ہلکے رنگ کے لباس پہننے کو کہا جائے۔ تحقیقی ٹیم کے مطابق  درجہ حرارت میں انتہائی تبدیلی ڈیمنشیا سے منسلک ہسپتالوں میں داخلے اور اموات میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ اگر درجہ حرارت بہت زیادہ بڑھتا یا گھٹتا ہے، یا اس میں اتار چڑھاؤ آتا ہے تو ایسی صورت میں دماغی صحت کے بہت سے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

جبکہ رات کے وقت کا درجہ حرارت خاص طور پر اہم ہو سکتا ہے، کیونکہ رات کے دوران زیادہ درجہ حرارت نیند میں خلل کا سبب بن کر دماغی صحت کو متاثر کرتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل نے اشتہارات اور مارکٹنگ کے لیے اے آئی کے پیکج متعارف کرا دیئے
تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں
وزن میں کمی کے لیے یہ مزیدار سی ترکیب آزمائیں
موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟
ماہرین نے کافی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ پیش کردیا
مائیگرین کا سبب بنے والی اس عام سی وجہ سے واقف ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر