Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا

Now Reading:

گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا
گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا

گوگل اور ہارورڈ نے انسانی دماغ کا انتہائی مفصل تھری ڈی نقشہ تیار کر لیا

ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور گوگل کے ماہرین نے مل کر اب تک کا انسانی دماغ کا انتہائی مفصل نقشہ تیار کیا ہے  جو کہ ایک تھری ڈی نقشہ ہے جس کی تیاری میں گوگل نے مصنوعی ذہانت کا یعنی اے آئی کو بھی استعمال کیا ہے۔

 حیرت انگیز طوراس تھری ڈی نقشے کے اندر نہ صرف ہر دماغی خلیہ یا نیورون کو دیکھا جاسکتا ہے بلکہ ان کے بنے ہوئے نیٹ ورکس بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ ہارورڈ اور گوگل کے بنائے ہوئے اس تھری ڈی میپ میں 57000 نیورونز ہیں اور نو انچ طویل خون کی رگیں اور 150000000ان کے باہمی جوڑجنہیں سائنائپسس کہا جاتا ہے کوبھی دیکھا جاسکتا ہے اور یہ سب کچھ آپ ایک کنیکشن پوائنٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔

اس حیرت انگیز منصوبے میں ایک دو نہیں بلکہ دس برس کا طویل عرصے لگا ہے ہارورڈ یونیورسٹی میں مالیکیولراورسیلیولربائیولاجی کے پروفیسر ڈاکٹر جیف لیچمین اور ان کے ٹیم نے تیار کیا ہے ڈاکٹر جیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی زیادہ بہترین اور تفصیلی چیز اب تک نہیں دیکھی۔

Advertisement

ہم جانتے ہیں کہ انسانی دماغ کائنات سے بھی زیادہ پیچیدہ ہے اس کے اندر سو ستر بلین تقریباً ایک سو ستر ارب خلیات ہیں جن میں چھیاسی ارب صرف نیورونز ہیں۔ اس سے پہلے دماغ کو صرف ایک ملی میٹرکی سطح تک ہی دیکھا جاسکتا ہے چاہے اس کے لیے کتنی ہی بہترین ایم آر آئی ٹیکنالوجی کا استعمال ہی کیوں نہ کیا ہو، ایسی صورت میں اتنے چھوٹے پیمانے پر دماغ کو دیکھنا اور ان کے روبط کو آپس میں جاننا ممکن نہ تھا۔

ماہرین نے اگرچہ ابھی اس چھوٹے سے ٹکڑے کو ری کنسٹرٹ کر کے اے آئی سے بنایا ہے لیکن امید ہے کہ اس سے دماغی امراض اور خود دماغی افعال کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل نے اشتہارات اور مارکٹنگ کے لیے اے آئی کے پیکج متعارف کرا دیئے
تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں
وزن میں کمی کے لیے یہ مزیدار سی ترکیب آزمائیں
موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟
ماہرین نے کافی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ پیش کردیا
مائیگرین کا سبب بنے والی اس عام سی وجہ سے واقف ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر