Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام

Now Reading:

40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام
40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام

40 برس بعد اپنے مجسمے سے ملنے والی خاتون کا انوکھا اقدام

دنیا میں بعض اوقات ایسے  حیرت انگیز وقعات رونما ہوتے جنہیں دیکھ کر یقین نہیں آتا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے اسی طرح کا ایک واقعہ نیوریارک میں پیش آیا جہاں ایک خاتون اپنے 40 برس پہلے کھوئے ہوئے مجسمے کو دیکھ کر انتہائی خوش ہیں۔

واضح رہے ان خاتون کا نام ماریہ پلسون اور عمر 95 برس ہیں۔ ماریہ طویل عرصے تک بطور درزن کے فرائض انجام دیتی رہیں ہیں تاہم اب یہ ریٹائرڈ ہوچکی ہیں۔

اطالوی تارکین وطن ماریا پلسون کو نیویارک میں کوزین اینڈ سنز ٹیلرز کے ایک ملازم نے چار دہائیاں قبل ایک خاتون کا مجسمہ بنانے کے لیے بطور سبجیکٹ منتخب کیا۔

یہ مجسمہ وہ اپنی کاروبار ی عمارت کی لابی میں سجاوٹ کے لیے رکھنا چاہتے تھے اس مقصد کے لیے انہوں نے ماریہ کوگوندھی ہوئی مٹی سے ڈھانپ دیا یہاں تک کہ صرف سانس لینے کے لیے ناک کے نھتنوں کا کھلا رکھا۔ 51 انچ  طویل یہ مجسمہ تیار ہونے پر کسی شاہکار سے کم نہیں تھا یہ ہو بہو ماریہ جیسا دکھائی دیتا تھا فرق صرف اتنا تھا کہ یہ براؤن رنگ لیے غیر جاندار تھا۔

Advertisement

یہ مجسمہ کئی سالوں تک مین ہٹن میں درزی کی دکان کی زینت بنا رہا تاہم کاروبار دوسری جگہ منتقل ہونے پر یہ مجسمہ بھی کہیں گم ہوگیا۔

ماریہ کا خیال تھا کہ آرٹ کا یہ شاندار مجسمہ  ٹوٹ کر ختم ہو گیا ہے، لیکن مایہ کی پوتی، جینیفر پلسن ہیپنر نے اسے اپنے شوہر برائن کے ساتھ اسے تلاش کرنا شروع کر دیا کہ ہوسکتا ہے یہ کہیں یا کسی جگہ پر موجود ہو، اس کے لیے انہوں نے اس مجسمے کی تصویر پوسٹ کر کے آن لائن تلاش شروع کر دی ان کی مختصر مدت کی تلاش رنگ لے آئی، اور کچھ ہی لمحوں بعد پتہ چلا کہ یہ اسکرینٹن پا میں ایک نوادرات کے گودام میں فروخت کے لیے موجود ہے۔ انہوں اسے 600 امریکی ڈالر میں خرید کر اپنے دادی کو سرپرائز دیا جسے دیکھ کر وہ بے حد مسرور ہوئیں تاہم اس خاندان نے اس مجسمہ کو لوئر ایسٹ سائڈ پر واقع اطالوی امریکن میوزیم کو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا، جب اسے میوزیم کی زینت بنایا گیا تو ماریہ اور ان کے اہل خانہ نے اس کی نقاب کشائی میں شرکت کی۔

مایہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا مجسمہ ہے، میرے لیے اور تمام اٹلی والوں کے لیے بھی ایک بڑا اعزاز ہے۔ میں ایک شہزادی کی طرح محسوس کر رہی ہوں۔ میں خوش قسمت ہوں اور یہ لمحہ میرے لیے بہت ہی زیادہ یادگار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گوگل نے اشتہارات اور مارکٹنگ کے لیے اے آئی کے پیکج متعارف کرا دیئے
تربوز کھانے کے وہ فائدے جن سے آپ ناواقف ہیں
وزن میں کمی کے لیے یہ مزیدار سی ترکیب آزمائیں
موسم گرما میں روزانہ چہرہ کتنی بار دھونا چاہئے؟
ماہرین نے کافی کا ایک اور حیرت انگیز فائدہ پیش کردیا
مائیگرین کا سبب بنے والی اس عام سی وجہ سے واقف ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر