خواتین کی بڑی تعداد چہرے کی حفاظت اور جلد کی دلکشی بڑھانے کے لیے مختلف طریقے اور مصنوعات استعمال کرتی تاہم وہ ہاتھوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔
ایک ماہر اور بورڈ سے تصدیق شدہ ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر شیریں ادریس نے ٹک ٹاک پر اپنے ہاتھوں کو جوان رکھنے کے چند آسان سے طریقے شیئر کیے ہیں۔
ایدریس کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے آپ کی عمر بڑھنے کے بارے میں سب سے زیادہ پتا چلتا ہے، تاہم انہوں نے ہاتھوں کی عمر کو کم کرنے کے تین عام سے طریقے پیش کیے ہیں۔
سن اسکرین
ادریس کا کہنا ہے کہ ہاتھوں کو جواں بنانے کے لیے پہلا کام جو آپ کو لازمی کرنا ہے وہ سن اسکرین کا استعمال ہے، یہ آپ کے ہاتھوں کے لیے حقیقت میں جواں بنانے کے لیے کسی جادو کی طرح کام کرے گا۔ سن اسکرین سورج کی مسلسل نمائش کے خلاف آپ کو ایک حفاظتی ڈھال فراہم کرے گا۔
آپ گاڑی میں ہو یا پیدل سفر کر رہے ہوں آپ کے ہاتھ مستقل طور پر کھلے رہتے ہیں، انہوں تجویز دی کہ جو لوگ عمر کے آثار کو کم کرنا چاہتے ہیں، وہ اپنے چہرے پر استعمال ہونے والی سن اسکرین اپنے ہاتھوں پر بھی لگائیں۔
ہاتھوں کا فیشل
ہاتھوں کو جواں بنانے کے لیے دوسرا اہم کام جو آپ کو کرنا ہے وہ ہے فیشل، سونے سے قبل ہاتھوں کی پشت اور یہاں تک کہ انگلیوں پر ایکسفولیٹنگ ماسک لگائیں، جب یہ سیٹ ہو جائے، تو ایک اچھی سی کریم لگا کر رات بھر رہنے دیں، صبح بیدار ہونے پر دھولیں، آپ کے ہاتھ ایسے نظر آئیں گے جیسے انہوں نے زندگی بھر کبھی کام نہیں کیا۔
ریٹنول
ادریس تیسرا اور آخری مشورہ یہ دیتی ہیں کہ ہاتھوں کے لیے ریٹنول، جسے وٹامن اے بھی کہا جاتا ہے استعمال کریں۔
جن دنوں آپ اپنے ہاتھوں کو ایکسفولیئٹ نہیں کریں گے، تو ان دنوں میں ہاتھوں کی پشت پر تھوڑا سا ریٹنول لگائیں تاکہ آپ کی جلد اتنی ہی مؤثر طریقے سے دوبارہ جھریوں سے پاک ہوجائے جیسے آپ کا چہرہ دکھائی دیتا ہے۔
ادریس نے ہاتھوں کی نمی برقرار رکھنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ جب بھی آپ اپنے ہاتھ دھوئیں تو فوراً لوشن لگائیں، اس طرح آپ کے ہاتھوں پر عمر رسیدگی کے اثرات دیر سے ظاہر ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News