خشک میوہ جات میں بادام اپنے منفرد ذائقہ اور فوائد کی وجہ سے ایک خاص شہرت رکھتے ہیں، اسی لیے بادام کو غذائیت کا پاور ہاؤس کہا جاتا ہے۔ روازنہ چند بادام کھانے سے صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہاں بادام کے دس صحت بخش فوائد بیان کیے جارہے ہیں گئے ہیں۔
دل کی صحت
بادام دل کے لئے بہترین سمجھے جاتے ہیں کیونکہ ان میں صحت مند چکنائیاں، فائبر اور میگنیشیم موجود ہوتا ہے، جو کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
دماغی طاقت میں اضافہ
بادام میں موجود وٹامن ای اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ دماغی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، جبکہ یہ بچوں اور بڑوں دونوں میں ذہنی کارکردگی کو فروغ دیتے ہیں۔
وزن کم کرنے میں مددگار
بادام میں پروٹین اور فائبر کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جس سے آپ زیادہ کھانے سے بچے رہتے ہیں، اس طرح وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔
خون میں شوگر کی سطح کو متوازن کرنا
بادام گلوکوز کی سطح کو مستحکم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں، جس سے ذیابیطس کے مریضوں کے لئے یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
مضبوط ہڈیاں
بادام میں کیلشیم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے انتہائی مفید ہے۔
جلد کی خوبصورتی میں اضافہ
بادام میں وٹامن ای اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو جلد کو جواں اور تروتازہ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔
بالوں کی صحت میں بہتری
بادام کے تیل میں موجود وٹامنز بالوں کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور خشکی و بال گرنے کے مسائل کو کم کرتے ہیں۔
ذہنی دباؤ میں کمی
بادام میں میگنیشیم پایا جاتا ہے، جو دماغ کو آرام پہنچانے اور تناؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
خون کی کمی کو دور کرنا
بادام آئرن کا بہترین ذریعہ ہیں، جو خون کی کمی کو دور کرنے اور خون کے سرخ خلیات کی افزائش میں مدد دیتے ہیں۔
توانائی میں اضافہ
بادام میں پروٹین اور چکنائی کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، جو فوری توانائی فراہم کرتے ہیں اور جسمانی طاقت کو بڑھاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News