Advertisement
Advertisement
Advertisement

جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق

Now Reading:

جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق
جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق

جوافراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں، وہ طویل عمر پاتے ہیں، تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق جو افراد زندگی کے چیلنجز کا سامنا کرتے ہیں اوراس کے ساتھ خود کو ڈھالتے ہیں، وہ زیادہ عمر تک زندہ رہتے ہیں۔

تحقیق سے پتا چلا کہ ایسے تمام عمررسیدہ افراد ذہنی طور پر زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کے اگلے دس سالوں میں مرنے کے امکانات 53 فیصد کم ہوتے ہیں، بہ نسبت ایسے افراد کے جن میں یہ صلاحیت کم ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ایسے تمام افراد چاہے دائمی صحت کے مسائل میں مبتلا ہوں، یا غیر صحت مند طرز زندگی کے حامل ہوں، تاہم زیادہ مضبوط اعصاب کے مالک افراد کے اگلے دس سالوں میں مرنے کے امکانات بالترتیب 46 فیصد اور 38 فیصد کم ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر یقیانگ ذہان جو سن یات سین یونیورسٹی کے اسکول آف پبلک ہیلتھ کے اپیڈیمیولوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں ان کی تحقیقاتی ٹیم کے مطابق مضبوط اعصاب ایک طرح کا حفاظتی عنصر کے طور پر جاناجاتا ہے، جو بالغ افراد کو انتہائی مشکل حالات کے باوجود زندگی میں استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، اس طرح کی ذہنی صلاحیتیں طویل مدتی دائمی بیماریوں یا معذوریوں کا مقابلہ کرنے میں مدد کرسکتی ہیں۔

اس بات کو جانچنے کے لیے محققین نے 10,500 سے زائد شرکاء کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جو امریکہ کے صحت اور ریٹائرمنٹ کے مطالعے میں شامل تھے، جن کی عمر 50 سال یا اس سے زیادہ تھی۔

Advertisement

محققین نے بتایا کہ شرکاء کی ذہنی مضبوطی کا تعین ایسے پیمانوں سے کیا گیا جو مستقل مزاجی، سکون، مقصدیت اور خود اعتمادی جیسی خصوصیات کی پیمائش کرتے ہیں۔

ابتدائی نتائج سے پتہ چلا کہ جس شخص کے اعصاب زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، ان کے مرنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ جبکہ خواتین میں یہ تعلق مردوں کی نسبت زیادہ مضبوط نوٹ کیا گیا۔

محققین نے شرکاء کو ذہنی مضبوطی کی بنیاد پر چار گروپوں میں تقسیم کیا۔ سب سے زیادہ مضبوط اعصاب رکھنے والے افراد کے پاس اگلے دس سالوں میں زندہ رہنے کا امکان 84 فیصد تھا، اس کے بعد درمیان میں یہ امکان دو گروپوں میں بالترتیب 79 فیصد اور 72 فیصد، جبکہ سب سے کم مضبوط اعصاب رکھنے والے افراد کے پاس زندہ رہنے کا امکان 61 فیصد تھا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق کسی بھی غیر یقینی حالات میں ایک مقصد کو برقرار رکھنا اور پرامید رہنا کسی شخص کو اس وقت ہی کامیاب کرسکتا ہے جب وہ مضبوط اعصاب کا مالک ہو، جبکہ یہ صلاحیت نہ ہوتو یہی حالات  کسی کی زندگی کی مدت کو کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذہنی صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں
ایک منٹ میں کتنے قدم، چلنے کی رفتار سے جانئے کہ آپ کتنے صحت مند ہیں؟
ناشتے میں کھجور کھانے کے ان 10 فوائد سے واقف ہیں؟
وزن کم کرنے کے خواشمند خواتین و مردحضرات ناشتے میں الگ الگ غذائیں استعمال کریں
بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر