Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنک فوڈ کی طلب سے بچنے کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں

Now Reading:

جنک فوڈ کی طلب سے بچنے کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں
جنک فوڈ کی طلب سے بچنے کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں

جنک فوڈ کی طلب سے بچنے کے لیے ان 5 طریقوں پر عمل کریں

دنیا کی ایک بڑی آبادی صحت بخش غذا جیسے پھل، سبزیاں اور کم پروسیسڈ خوراک کھانے کی کوشش کرتی ہے، تاہم اس عزم کو برقرار رکھنا اکثر مشکل ہوجاتا ہے۔

چکنائی، چینی، اور نمک سے بھرپور کھانے بہت لذیذ ہوتے ہیں، ساتھ ہی یہ دماغ میں غذا کی خواہش کے نظام کو متحرک کرتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہاں پر اس حوالے سے آگاہ کیا جارہا ہے کہ کھانے کی خواہش کیسے کام کرتی ہے اور اگر آپ میٹھے یا نمکین کھانوں کی تلاش میں ہیں تو کیا کر سکتے ہیں۔

خواہش کا سبب کیا ہے؟

کھانے کی طلب ایک شدید خواہش ہے جو اکثر کسی خاص قسم کے کھانے کے لیے آپ کی توجہ مرکوز رکھتی ہے۔

Advertisement

جو چیز ہمیں کسی خاص کھانے کا خیال دلاتی ہے جیسے کوئی اشتہار، یہ اشارہ جسمانی ردعمل کو متحرک کرتا ہے، جس سے لعاب کی پیداوار اور معدے کی سرگرمی بڑھ جاتی ہے۔ یہ ردعمل نسبتا خودکار ہوتے ہیں اور ان پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے۔

ہمارے انتخاب پر کیا چیزیں اثر انداز ہوتی ہیں؟

اشاروں کا جسمانی ردعمل نسبتا خودکار ہوتا ہے، لیکن کھانا کھانے یا نہیں کھانے کا اختیار آپ کے پاس ہے، تاہم اس کا انحصار قیمت، دستیابی، اور آیا کھانا آپ کے صحت کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے پر ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب  صحت مند کھانے کو ذہن میں رکھنا عموماً مشکل ہوتا ہے۔

اگر کوئی خاص کھانا دستیاب نہیں ہے تو کیا کریں؟

پچھلی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کچھ ایسا کھانا تلاش کررہے ہیں جو آپ کو خوشی دے۔ اگر آپ نے کسی کو ڈونٹ کھاتے دیکھا اور وہاں کوئی ڈونٹ نہیں ہے، تو آپ چپس کھانے کو ترجیح دیں گے۔

خواہشات کو روکنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟

Advertisement

ہم اپنے ماحول میں ان اشاروں اور ان سے پیدا ہونے والی خواہشات پر زیادہ قابو نہیں پا سکتے۔ لیکن آپ کچھ طریقے اپنا سکتے ہیں، جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔

اپنی خواہش کو تسلیم کریں اور صحت مند طریقے سے اسے پورا کرنے پر غور کریں۔ مثلاً، اگر آپ چپس کی خواہش رکھتے ہیں، تو کیا آپ ہلکے نمکین گری دار میوے لے سکتے ہیں؟ اگر آپ کچھ میٹھا چاہتے ہیں، تو آپ پھل آزما سکتے ہیں۔

جب آپ کو بھوک لگی ہوتو خریداری سے گریز کریں، اور پہلے سے فہرست بنائیں۔

گھر میں پھل اور سبزیاں آسانی سے دستیاب اور نظر آنے والی جگہ پر رکھیں۔ دیگر غذائی اجزاء سے بھرپور، ریشے دار، اور غیر پروسیسڈ غذائیں بھی سامنے رکھیں، جیسے کہ گری دار میوے یا سادہ دہی۔ اگر ممکن ہو تو چربی، چینی، اور نمک سے بھرپور کھانے کو اپنے گھر سے ہٹا دیں۔

اپنے آپ سے محبت کریں، اگر آپ کچھ ایسا کھاتے ہیں جو صحت بخش نہیں ہے، تو خود کو ملامت نہ کریں۔ بس کوشش جاری رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ نوشی چھوڑنا اتنا مشکل کیوں ہے؟ ماہرین نے بتادیا
ڈپریشن کے علاج میں روشنی ادویات سے مفید ثابت
نکھری رنگت میں مدد گار چند قدرتی و جدید طریقے
بہتر صحت کے لیے جلدی سونے کے ان فوائد کو بھی جان لیں
موسمی بیماریوں کا پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیوں ضروری ہے؟
بہتر صحت کے لیے رات کے کھانے کا درست وقت بھی جان لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر