کانٹیکٹ لینس پہننے سے عینک پہننے والوں کی روزمرہ کی سرگرمیاں آسان ہو جاتی ہیں، لیکن کیا کانٹیکٹ لینس لگا کر شاور لینے سے آنکھوں کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔
انسٹاگرام کی ایک انفلوئنسر ریشل پروچنو نے اپنی ایک ویڈیو میں اپنے مداحوں کو بتایا کہ گزشتہ سال کانٹیکٹ لینس پہن شاور لینے سے ان کی آنکھ میں انفیکشن ہوگیا جس کی وجہ سے ان کی بینائی جاتی رہی، جبکہ انہیں بینائی بحال کرنے کے لیے کارنیا ٹرانسپلانٹ کروانا پڑا۔
پروچنو کے مطابق ان کی آنکھ میں آکینتھاموایبا کیرائیٹس جو کہ ایک نایاب مگر سنگین آنکھوں کا انفیکشن ہے ہوگیا تھا یہ عموماً پانی اور مٹی میں پایا جانے والا امیبا کے باعث ہوتا ہے۔
آکینتھامو ایبا ابلے ہوئے پانی کے علاوہ ہر طرح کے پانی میں پایا جاتا ہے ایسی صورت میں اگر کانٹیکٹس لینس پہن پانی سے چہرہ دھویا جائے یہ انفیکشن ہوسکتا ہے۔
تاہم ماہرین نے کانٹیکٹ لینس پہن کر شاور لینے کے دیگر کئی خطرات سے بھی آگاہ کیا ہے جو آنکھوں کی انفیکشن کا سبب بن سکتے ہیں۔
ایبا نامی جرثومہ لینس کی سطح پر چمٹ کر انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر اگر کارنیا کی سطح میں کوئی نقصان ہو، تو یہ داخل ہو سکتا ہے۔
کانٹیکٹ لینس قدرتی آنسو کی تہہ کو بھی متاثر کرتا ہے، جو عام طور پر کارنیا کی حفاظت کرتی ہے، اور آنکھ کو زیادہ حساس بنا دیتی ہے۔
جب آکینتھاموایبا یا کوئی اور مضر مائیکرو آرگنزم آنکھ میں داخل ہوتا ہے، تو یہ کیرائیٹس کا باعث بن سکتا ہے۔
کیرائیٹس کانٹیکٹ لینس پہننے کا سب سے عام آنکھ کا انفیکشن ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب کارنیا آنکھ کی شفاف، گنبد نما سطح انفیکٹڈ ہو جاتی ہے۔ بعض صورتوں میں، یہ کارنیا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
آکینتھاموایبا کے علاوہ، لوگ بیکٹیریا جیسے پیسودومونس سے بھی کیرائیٹس میں مبتلا ہو سکتے ہیں، جو مٹی اور پانی میں پایا جاتا ہے۔
شاور یا تیراکی کے دوران کیرائیٹس کے خطرے کے علاوہ، کانٹیکٹ لینس پہننے سے کچھ خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔
مائیکروبیل یا بیکٹیریا کیرائیٹس:
کارنیا کی بیکٹیریا انفیکشن جو السر، اور بینائی کے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بیکٹیریا پانی سے آنکھ میں داخل ہو سکتا ہے لیکن ناقص کانٹیکٹ لینس کی دیکھ بھال سے بھی ہوسکتا ہے۔
کارنیا کی ہائپوکسیہ:
طویل مدتی کانٹیکٹ لینس پہننے کی وجہ سے کارنیا کو کم آکسیجن ملنا، جس سے سوجن، تکلیف، اور انفیکشن کے خطرے میں اضافہ ہوتا ہے۔
خشک آنکھوں کا سنڈروم:
کانٹیکٹ لینس خشکی کو بڑھا سکتے ہیں، جس سے تکلیف اور ممکنہ طور پر کارنیا کی سطح کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ حالتیں دیرپا آنکھ کی صحت کے مسائل کا باعث بن سکتی ہیں۔
کانٹیکٹس پہننے کے دوران آنکھوں کی صحت کو برقرار رکھنا
عموماً کانٹیکٹ لینس کو بینائی کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، آکینتھاموایبا کیرائیٹس، خشک آنکھ، اور دیگر مسائل سے بچنے کے لیے، ضروری ہے کہ لوگ انہیں محفوظ طریقے سے پہنیں۔ انہیں استعمال سے قبل اور بعد میں مڈیکیٹڈ سوشن سے صاف کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News