Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی شخص نے بہترین یاداشت کا مظاہرہ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

Now Reading:

بھارتی شخص نے بہترین یاداشت کا مظاہرہ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
بھارتی شخص نے بہترین یاداشت کا مظاہرہ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

بھارتی شخص نے بہترین یاداشت کا مظاہرہ کر کے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے جو کچھ منفرد خصوصیات کے ساتھ جنم لیتے ہیں جن سے وہ لوگوں کو حیران کرسکتے ہیں ایسی ہی ایک منفرد خصوصیت بھارت سے تعلق رکھنے والے شخص کی ہے۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ دیپو نے اپنے شاندار حافظے کی مدد سے 14,000 اعداد کو محض 49 منٹ میں دہرا کر عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ دیپو کا نمبرز کے حوالے سے حافظہ واقعی بہت زبردست ہے، وہ پہلے بھی 2,000 اعداد کو بہت تیزی سے دہرا کر قومی ریکارڈ بناچکے ہیں، اس کے علاوہ ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں 500 فون نمبرزیاد ہیں۔

دیپو کو جب ایولر نمبر کے سب سے زیادہ اعشاریئے حفظ کرنے کا عالمی ریکارڈ توڑنے کا علم ہوا، تو انہوں نے اس موقع  کو غنیمت سمجھا اور گینز بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کا ارادہ کیا۔

دیپو نے گینز بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرنے کے لیے چار ماہ تیاری کی اور پچھلے ریکارڈ کو 10,122 اعداد کے مقابلے میں 14,000 اعداد دہرا کر پیچھے چھوڑ دیا۔

Advertisement

جس طرح پائی ایک اریشنل نمبر ہے، ویسے ہی ایولر نمبر بھی ایک اریشنل نمبر ہے۔ جوکہ 2.71828 سے شروع ہوتا ہے اور اس کی اعشا یئے کی سیریز کبھی بھی ختم نہیں ہوتی۔

اس طرح کے ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے لیے پہلے چیلنجرز کے کان چیک کیے جاتے ہیں اور ان کے آنکھوں پر پٹی باندھ دی جاتی ہے تاکہ وہ کوئی دھوکہ نہ دے سکیں، جبکہ ایک غلط عدد کہنے یا اگلے عدد کو دہرانے میں 15 سیکنڈ سے زیادہ وقت لگانے کی صورت میں ڈس کوالیفائی کر دیا جاتا ہے، تاہم دیپو اپنے “ٹیبولر” طریقے پر اتنے پراعتماد تھے کہ انہوں نے ان سخت قوانین کی پرواہ نہیں کی۔

33 سالہ دیپو نے گینز ریکارڈز کو بتایا کہ ایک جدول میں 10 کالم اور 20 قطاریں ہوتی ہیں۔ میں نے ہر کالم میں پانچ اعداد شامل کیے، اس طرح ایک مکمل قطار کے کالم میں 50 اعداد ہوتے ہیں۔ اور ایک صفحے پر 20 قطاروں کے ساتھ، کل 1,000 اعداد ہوتے ہیں۔ اسی طرح، 14 صفحات میں 14,000 اعداد شامل کر لیے۔

دیپو نے اس چیلنج کے لیے چار ماہ مسلسل تیاری کی، وہ پیر سے جمعرات تک روزانہ 250 اعداد حفظ کرتے اور باقی تین دنوں کو ان نئی معلومات کو اپنے حافظے میں محفوظ کرنے پر صرف کرتے، اس کے علاوہ  تیاری کے دوران، انہوں نے کبھی کبھار اپنے آپ کو ایولر نمبر کے اعشاریئے دہراتے ہوئے ریکارڈ کیا تاکہ غلطی کا پتہ چل سکے۔

تاہم انہیں ان کی محنتوں کا پھل ملا اور دیپو نے 49 منٹ میں 14,000 اعشاریئے دہرا کر پچھلے گینز ریکارڈ کو باآسانی توڑ دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر