Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تحقیق

Now Reading:

یہ غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تحقیق
یہ غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تحقیق

یہ غذائیں ڈپریشن کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں، تحقیق

ڈپریشن جسے اردو میں افسردگی کہا جاتا ہے ایک پیچیدہ ذہنی عارضہ ہے، جوآپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ آپ کے لیے روزمرہ کے کام انجام دینا مشکل ہوجاتا ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جوغذا آپ کھاتے ہیں وہ آپ کی جسمانی صحت کے ساتھ ذہنی صحت کو بھی بہتر بناتی ہیں، مناسب غذا کے ذریعے آپ نہ صرف جسمانی صحت بہتر بنا سکتے ہیں بلکہ ذہنی سکون بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہاں پران بہترین غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جو افسردگی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ دماغی صحت کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہوتے ہیں۔ مچھلی جیسے سالمن اور سارڈینز میں اومیگا تھری کی کثیر مقدارموجود ہوتی ہے۔ 2023 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق اومیگا تھری فیٹی ایسڈ افسردگی کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ یہ دماغ میں سوزش کو کم کرتے ہیں اور نیوروٹرانسمیٹرز کی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

Advertisement

پھل اورسبزیاں

پھل اور سبزیاں وٹامنز، معدنیات، اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہیں جو دماغ کی صحت کے لیے مفید ہیں۔ خاص طور پر، بیریاں جیسے اسٹرابیریز اور بلو بیریز، اور سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک اور کیل دماغی افعال کو بہتر بناتی ہیں۔ حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کی وافر مقدار افسردگی کی شدت کو کم کر سکتی ہے۔

گریاں اور بیج

گریاں جیسے بادام، اخروٹ، اور بیج جیسے تخم ملنگا اور السی کے بیج بھی ڈپریشن کو کم کرنے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں، ان میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسیڈنٹس دماغی صحت کو سپورٹ کرتے ہیں۔ 2024 کی ایک تحقیق کے مطابق گریاں اور بیج دماغ کی صحت کو فروغ دیتے ہیں اور افسردگی کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

ہلدی

ہلدی ایک قدرتی اینٹی سوزش اور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو افسردگی کے علاج میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس میں موجود کرکیومین ایک فعال جزو ہے جو دماغی صحت کو فروغ دیتا ہے،حالیہ تحقیق کے مطابق ہلدی کا باقاعدہ استعمال افسردگی کی علامات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

Advertisement

پروبایوٹکس

پروبایوٹکس دہی اور دیگر کھانوں میں موجود ہوتے ہیں، جو آپ کی آنتوں کی صحت کو بہتر بناتے ہیں، جبکہ آنتوں اور دماغ کی صحت کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے، اور گٹ میں موجود صحت مند بیکٹریا دماغی حالت پر مثبت اثر ڈال سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سگریٹ نوشی چھوڑنا اتنا مشکل کیوں ہے؟ ماہرین نے بتادیا
ڈپریشن کے علاج میں روشنی ادویات سے مفید ثابت
نکھری رنگت میں مدد گار چند قدرتی و جدید طریقے
بہتر صحت کے لیے جلدی سونے کے ان فوائد کو بھی جان لیں
موسمی بیماریوں کا پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیوں ضروری ہے؟
بہتر صحت کے لیے رات کے کھانے کا درست وقت بھی جان لیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر