Advertisement
Advertisement
Advertisement

خشک جلد کی ان وجوہات کو بھی جان لیں

Now Reading:

خشک جلد کی ان وجوہات کو بھی جان لیں
خشک جلد کی ان وجوہات کو بھی جان لیں

خشک جلد کی ان وجوہات کو بھی جان لیں

سرد یا خشک موسم میں جلد کا خشک ہونا عام ہے تاہم بہت سے افراد ایسے بھی ہیں جنہیں سارا سال خشک جلد کا سامنا رہتا ہے۔

جلد کی خشکی کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں، جن میں موسم، نمی کی کمی، زیادہ گرم پانی کا استعمال، غیر موزوں صابن کا استعمال، اور بعض طبی حالتیں شامل ہیں۔

خشک جلد کے مسائل

خشک جلد کی علامات میں جلد کا کھچاؤ، خارش، جلد کی سختی اور پھٹ جانا شامل ہیں، جس کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے بھی نمودار ہوسکتے ہیں، ایسے تمام افراد جنہیں اس مسئلے کا سامنا ہے انہیں چاہئے کہ وہ اس کا مستقل حل ضرور تلاش کریں۔

حال ہی میں کی جانے ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جلد کی خشکی کا بنیادی سبب جلد میں نمی کی کمی اور ضروری چکنائیوں کا نہ ہونا ہے، جبکہ سرامائیڈز، جوجلد میں موجود چکنائی کا حصہ ہے اس کی کمی سے بھی جلد کی خشکی میں اضافہ ہوتا ہے واضح رہے کہ سرامائیڈز جلد کی حفاظتی تہہ کو مضبوط رکھنے اور نمی کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ، اومیگا 3 فیٹی ایسڈز کا استعمال بھی جلد کی خشکی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ فیٹی ایسڈز جسم میں انفلیمیشن کو کم کرنے اور جلد کی نمی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اومیگا 3 فیٹی ایسڈز مچھلی، السی کے بیج اور دیگر قدرتی غذاؤں میں پایا جاتا ہے۔

یہاں پر چند آسان سے طریقے بتائے جارہے ہیں جو خشک جلد کو بہتر بنانے میں مدد گار ثابت ہوسکتے ہیں۔

مؤسچرائزر کا استعمال

خشک جلد کے لیے سب سے اہم چیز مؤسچرائزر کا باقاعدہ استعمال ہے، کوشش کریں کہ ایسا موئسچرائزز استعمال کریں جس میں ہائیلورونک ایسڈ اور گلیسرین شامل ہو، یہ جلد کو نمی فراہم کرنے کے ساتھ اس کی حفاظت بھی کرتے ہیں۔

پانی کا مناسب استعمال

جلد کی خشکی کو کم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ دن بھر میں مناسب مقدار میں پانی پیا جائے، یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔

Advertisement

متوازن غذا

 جلد کی صحت کے لیے متوازن غذا بہت ضروری ہے۔ خاص طور پر اومیگا 3 فیٹی ایسڈز سے بھرپور غذا جیسے مچھلی اور السی کے بیج کا استعمال جلد کی خشکی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

ہلکے صابن اور کلینزر کا استعمال

جلد کی خشکی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے ہمیشہ ہلکے اور بغیر خوشبو والے صابن اور کلینزر کا انتخاب کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ذہنی صحت کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
رات بے وقت بھوک کی اصل وجہ بھی جان لیں
ایک منٹ میں کتنے قدم، چلنے کی رفتار سے جانئے کہ آپ کتنے صحت مند ہیں؟
ناشتے میں کھجور کھانے کے ان 10 فوائد سے واقف ہیں؟
وزن کم کرنے کے خواشمند خواتین و مردحضرات ناشتے میں الگ الگ غذائیں استعمال کریں
بلڈ پریشر نوٹ کرتے وقت یہ غلطی ہرگز نہ کریں، ورنہ ریڈنگ غلط آسکتی ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر