ایک فٹنس کے ماہر کے مطابق روزانہ مختصر دورانیے کی ورزش کرنے سے کینسر کے خطرے میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔
سابقہ بہت سی تحقیق میں ورزش کی اہمیت کو اجاگر کیا جا چکا ہے، تاہم غذائیت کے سائنسدان اور پیشہ ور باڈی بلڈر ڈاکٹر لین نارٹن کا دعویٰ ہے کہ روزانہ چارمنٹ کی شدید جسمانی سرگرمی سے بھی کینسر کے خطرے کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔
ماضی میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کہا گیا کہ دن بھر میں شدید جسمانی سرگرمی کرنے سے کینسر کے خطرے میں 20 فیصد کمی ہوتی ہے، اسی طرح ایک دوسری تحقیق کے مطابق روزانہ “10 منٹ” کی ورزش کینسر کے خطرے کو 30 فیصد تک کم کر سکتی ہے، جبکہ ایک اور تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ روزانہ صرف تین مختصر دورانیے کی ورزش کرنے سے کینسر اور کینسر سے موت کے خطرے میں 40 فیصد کمی جبکہ دل کی بیماری سے موت کے خطرے کو 50 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر لین نارٹن نے کہا ان تمام تحقیق کے نتایج کوسامنے رکھا جائے تو اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ دن میں 30 منٹ کی تیز چہل قدمی بھی کرتے ہیں اس سے آپ سے بہت سے فوائد حاصل کرسکتے ہیں، اور بہت ہی مختصر دورانیے کی ورزش کرنے سے گلوکوز میٹابولزم، خون میں چربی، سوزش، اور ذہنی صلاحیتوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
ایک تحقیق میں ایسے تمام افراد جو میجر ڈپریسیو ڈس آرڈر یا جنرل انزائٹی ڈس آرڈر میں مبتلا تھے، جب انہیں آٹھ ہفتوں تک ہفتے میں دو بار 25 منٹ کے مختلف ورزشوں سیشن کروائے گئے، ان کی علامات میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
تاہم، غذائیت کے ماہرین سمجھتے ہیں کہ باقاعدگی سے ورزش شروع کرنا مشکل ہو سکتا ہے اور انہوں نے لوگوں سے کہا کہ ورزش کی اہمیت کو دانت صاف کرنے کی طرح اہم سمجھیں، جس طرح آپ روزانہ دانت صاف کرتے ہیں اور اس کے بغیر کوئی غذا نہیں کھاتے اسی طرح ورزش کو بھی اپنا معمول بنالیں تاکہ بہت سی دائمی امراض سے محفوظ سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News