جسم کا دفاعی نظام ہمیشہ ہی بیماریوں بچانے کے لیے کام کرتا ہے تاہم کچھ خاص حالات میں یہ آپ کا دفاعی نظام بیماری پھیلانے کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جسم کے مدافعتی خلیے، جو عام طور پر انفیکشن اور کینسر سے بچاتے ہیں، تاہم ایک خاص مالیکیول کی مدد سے کینسر کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے والے خلیے بن سکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف راچسٹر میڈیکل سینٹر کے مائیکروبیالوجی اور امیونولوجی کے پروفیسر کم نے اس نئی دریافت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان خلیات کا رویہ سمجھنا اہم ہے کیونکہ اس طرح انہیں مستقبل میں ان کے نقصان دہ عمل سے روکنے والے علاج میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
کم کی سربراہی میں سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے خلیات کے مابین ٹیومر میں ہونے والے تعاملات کا مطالعہ کیا، اور ان عوامل کو تلاش کیا جو مدافعتی خلیات کو مفید سے نقصان دہ بننے پر مجبور کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں انکشاف ہوا کہ پلیٹلیٹ-ایکٹیویٹنگ فیکٹر (PAF) وہ کلیدی مالیکیول ہے جو مدافعتی خلیوں کو کنٹرول کرتا ہے۔ PAF نہ صرف کینسر کے فروغ دینے والے خلیوں کو متحرک کرتا ہے بلکہ یہ مدافعتی نظام کی کینسر کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو بھی دبا دیتا ہے،مزید برآں، کئی اقسام کے کینسرز ایک ہی PAF سگنلز پر انحصار کرتے ہیں، اور یہی اس تحقیق کا سب سے اہم پہلو ہو سکتا ہے۔ کیونکہ اگر ایسا علاج تلاش کر لیا جائے جو PAF کے عمل میں خلل ڈال سکے، تو اسے کئی اقسام کے کینسرز پر لاگو کیا جا سکتا ہے، اور اس مرض کو پھیلنے سے بچایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News