سبزیاں اور پھل تو ہمارے روزمرہ کے کھانوں کا لازمی حصہ ہیں، مگر ہم اکثر پھولوں کو نظرانداز کر دیتے ہیں، تاہم قدیم دور سے پھول مختلف ثقافتوں میں غذا کا حصہ رہے ہیں اس کی وجہ ان میں موجود صحت کے چھپے فوائد ہیں۔
یہ بات جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ بہت سے پھول نہ صرف کھانے کے قابل ہیں بلکہ یہ اہم وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف ذائقے اور خوشبو میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ کھانے کی مجموعی کشش کو بھی بڑھا دیتے ہیں۔
یہاں یہ بات جاننا نہایت ضروری ہے کہ تمام پھول کھانے کے قابل نہیں ہوتے، کچھ زہریلے بھی ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ کسی بھی پھول کو کھانے سے پہلے یہ تسلی کر لیں کہ یہ پھول کھانے کے قابل ہیں بھی یا نہیں۔ یہاں پر چند ایسے پھولوں کا ذکر کیا جارہا ہے جو نہ صرف کھانے کے قابل ہیں بلکہ صحت بخش بھی ہیں۔
کیمومائل
کیمومائل کے نام سے سب ہی واقف ہیں، تاہم اس کی بھی دو بنیادی اقسام ہیں جرمن کیمومائل اور رومن کیمومائل۔ ان دونوں میں ہی سکون بخش اثرات اور سیب جیسی خوشبو پائی جاتی ہے۔
یہ پودا نہ صرف آسانی سے ہر جگہ اگایا جا سکتا ہے، بلکہ اس کے پھول اور پتے دونوں ہی کھانے کے قابل ہوتے ہیں، حیرت انگیز طور پر اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور اسے چائے میں تو استعمال کیا جاتا ہی ہے، تاہم اسے مشروبات اور میٹھے پکوانوں میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
صحت کے فوائد: کیمومائل تناؤ کو کم کرنے اور نیند کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ یہ معدے کے مسائل کو دور کرنے اور سوزش کو کم کرنے میں بھی مفید ہے۔
میگنولیا
میگنولیا ایک قدیم پھول دار پودا ہے، ان پھولوں کے پتے ہلکے ادرک کے ذائقے کے حامل ہوتے ہیں اور انہیں سلاد میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
صحت کے فوائد: میگنولیا کے چھال میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
کیلنڈولا
کیلنڈولا، جسے میری گولڈ بھی کہا جاتا ہے، ایشیا، یورپ اور بحیرہ روم کے علاقوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کے پھول بھی کھانے کے قابل ہوتے ہیں تاہم ان کا ذائقہ تھوڑا کڑوا ہوتا ہے۔
صحت کے فوائد: کیلنڈولا سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور اس کے اینٹی مائیکروبیل خصوصیات زخموں کو انفیکشن سے بچاتی ہیں۔
لیونڈر
لیونڈر اپنی خوشبو اور سکون آور خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے، اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے اور اسے بیکنگ اور مشروبات میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
صحت کے فوائد: لیونڈر تناؤ کو کم کرنے اور ہاضمہ بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
گلاب
گلاب وہ پھول ہے جسے سب سے زیادہ پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے اس کی مسحور کن خوشبو اور منفرد ذائقہ اسے پھولوں میں ایک الگ پہنچان دیتا ہے، تاہم تمام گلاب کھانے کے قابل نہیں ہوتے۔
صحت کے فوائد: گلاب وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News