Advertisement
Advertisement
Advertisement

دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں

Now Reading:

دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں
دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں

دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں

دل کی صحت سے جڑی ہے آپ کی مجموعی صحت تو ضروری ہے کہ دل سے جڑے امراض کا فوری علاج کیا جائے، دل ایک ایسا عضو ہے جب یہ بیمار ہوتا ہے تو ایسی صورت میں کئی علامات سامنے آتی ہے۔

یہاں پر ایسی 3 علامات کا ذکر کیا جارہا ہے جو دل کی کمزوری یا دل کی خرابی کی جانب اشارہ کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر جیریمی لندن، جو کہ ساوانا، جارجیا کے ایک ہارٹ سرجن ہیں نے کہا کہ اگر کسی شخص کو چلنے  یا لیٹنے کی صورت میں سانس لینے میں مشکل پیش آئے یا ٹانگوں میں سوجن محسوس ہو، تو  یہ دل کے کمزور ہونے کی جانب اشارہ ہے۔

چلتے وقت سانس پھولنا

Advertisement

 جب آپ کو چلتے ہوئے سانس یا آکسیجن لینے میں مشکل پیش آرہی ہو اور آپ کو عام سے زیادہ تیز، گہری سانسیں لینا پڑرہی ہوں تو یہ عام طور پر دل یا پھیپھڑوں کی کسی بیماری کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔

 مایو کلینک کے مطابق یہ علامت اچانک بھی ظاہر ہو سکتی ہے اور زیادہ وقت تک بھی رہ سکتی ہے۔ اس کی عام وجوہات میں دل کا دورہ، دل کی دھڑکن میں بے قاعدگی، یا دل کی ناکامی شامل ہیں۔

این جے کارڈیوویسکیولر انسٹیٹیوٹ کے مطابق، اگر سانس پھولنے کے ساتھ ٹخنوں اور پیروں میں سوجن، لیٹنے میں سانس کی مشکلات، بخار، کھانسی یا سانس لینے میں سیٹی جیسی آواز آتی ہو، تو فوری طور پر اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

لیٹنے پر سانس لینے میں دقت

آرتھوپینیا ایک طبی اصطلاح ہے جس میں لیٹنے پر سانس پھولنے لگتی ہے، لیکن عام طور پر بیٹھنے یا کھڑے ہونے سے راحت ملتی ہے۔

Advertisement

اگرکسی کا دل کمزور ہے، تو ایسی صورت میں لیٹتے وقت ٹانگوں سے پھیپھڑوں کی طرف منتقل ہونے والے خون کو پمپ کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

تکیوں کا سہارا دے کر سونے سے وقتی طور پر راحت مل سکتی ہے، لیکن اگر آپ کو آرتھوپینیا ہے، تو ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے، خاص طور پر اگر آپ کو سینے میں درد، دل کی دھڑکن کا بے ترتیب ہونا، کھانسی یا سانس لینے میں دقت بھی ہو، آرتھوپینیا اکثر دل کی ناکامی کی علامت ہوتی ہے۔

ٹانگوں میں سوجن

جسم کے ٹشوز میں سیال جمع ہونے سے سوجن ہونے لگتی ہے، جسے ایڈیما کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کی ٹانگوں کی رگوں میں خون پیچھے ہٹنا شروع ہو جائے تو یہ اشارہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا دل ٹھیک سے کام نہیں کر رہا، یہ عام طور پر دل کی ناکامی کی پہلی قابلِ مشاہدہ علامت ہوتی ہے۔

ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ اگر سوجن اچانک شروع ہو اور اس کی کوئی واضح وجہ نہ ہو، یا اس کے ساتھ سینے میں درد، سانس لینے میں دشواری، بے ہوشی، چکر آنا، یا خون والی کھانسی بھی ہو، تو فوری طبی مدد لینا چاہیے۔

Advertisement

اگر کسی شخص میں یہ علامت ظاہر ہوتو ایسی صورت میں ڈاکٹر جسمانی معائنہ کے ساتھ کچھ ٹیسٹ تجویز کرتا ہے جیسے ایکوکارڈیوگرام۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
پروٹین سے بھرپور ان سبزیوں کو غذا میں ضرور شامل رکھیں
لنڈا کے کپڑے متعدی امراض کا سبب بننے لگے
یاد دہانی کا عمل بزرگ افراد کی بہتر یاداشت میں مددگار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر