ایک نئی تحقیق کے مطابق، ایسے بزرگ افراد جو ہلکی ذہنی کمزوری میں مبتلا ہیں اور ذہنی آزمائش کے کھیلوں اور پہلیوں کو بوجھنے جیسی سرگرمیوں میں زیادہ مشغول رہتے ہیں، ان کی یادداشت، ورکنگ میموری، توجہ، اور پروسیسنگ اسپیڈ ان لوگوں کی نسبت بہتر ہوتی ہے جو ان سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہی کہ وقت گزرنے کے ساتھ یاداشت متاثر ہونے لگتی ہے، اور تقریباً ہر سال 10 فیصد ایسے افراد جن میں ہلکی ذہنی کمزوری کی تشخیص کی جاتی ہے، الزائمر یا دیگر قسم کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔
اس تحقیق کے لیے، محققین نے 2012 میں 5,932 لوگوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جن کی عمر کم از کم 50 برس تھی، اور تمام شرکاء ہلکی ذہنی کمزوری میں مبتلا تھے، اور 2012 سے 2020 تک صحت اور ریٹائرمنٹ اسٹڈی کا حصہ رہے۔
ریٹائرمنٹ اسٹڈی میں بطور شرکاء شامل ہونے والے افراد کا ریکارڈ کاغذی سروے اور ٹیلیفون کالز سے حاصل کیا جاتا ہے۔
تنائج کے مطابق ایسے تمام شرکاء جنہوں نے اپنا زیادہ وقت ذہنی آزمائش کے کھیل جیسے پزل بنانا اورکروس ورڈ پہیلیوں کو حل کرنے میں صرف کیا ان میں ہلکی کمزوری مزید نہیں بڑھی۔
ان نتائج کو دیکھتے ہوئے محققین کا کہنا ہے کہ ہلکی ذہنی کمزوری میں مبتلا بزرگ افراد ذہنی کھیل کھیلیں اور پڑھیں، یا اسی طرح کی متحرک سرگرمیاں ہفتے میں کم از کم تین سے چار بار انجام دیں تو ان میں ذہنی کمزوری کو مزید بڑھنے سے روکا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News