ہر موسم اپنے ساتھ مختلف پھلوں کی سوغاتیں لے کر آتا ہے ان تمام پھلوں میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کو اس موسم کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں، ان ہی میں مٹھا بھی شامل ہے۔
مٹھا باہر سے سبز جبکہ اندرسے لیموں کی طرح دکھائی دیتا ہے اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے البتہ کبھی کبھار اس کا ذائقہ قدرے کڑوا معلوم ہو تا ہے۔ یہ مختلف بیماریوں سے لڑنے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں کیلشیم ،کاپر، آئرن، فاسفورس اور پوٹاشییم کی وافر مقدار پائے جاتے ہیں جبکہ وٹامن سی اس کا بنیادی جز ہے۔
یہ حیرت انگیز پھل جسم میں پانی کی کمی نہیں ہو نے دیتا ، اس کا رس وزن کم کرنے کے لئے بہترین تصور کیا جاتا ہے۔ جانتے ہیں کہ یہ کس طرح آپ کو مختلف بیماریوں سے تحفظ دے کر آپ کی صحت بحال رکھتا ہے۔
وٹامن سی کا خزانہ
مٹھا وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے، یہ قوت مدافعت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن سی جسم کو انفیکشنز سے بچانے میں مدد دیتا ہے اور جلد کو بھی صحت مند رکھتا ہے۔ جدید تحقیق کے مطابق وٹامن سی کی مناسب مقدار نہ صرف عام نزلہ زکام سے بچاتی ہے بلکہ جسم میں کو لیجن کی پیداوار کو بھی بڑھاتی ہے، جس سے جلد کی لچک اور دلکشی برقرار رہتی ہے۔
وزن کم کرنے میں مددگار
مٹھےکا رس وزن کم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود سٹرک ایسڈ جسم میں چربی کو تیزی سے جلانے میں مدد دیتا ہے۔ صبح نہار منہ مٹھے کا رس پینے سے جسمانی میٹابولزم میں اضافہ ہوتا ہے، جس سے کیلوریز جلدی جلتی ہیں اور وزن میں کمی ہوتی ہے۔
جلد کے لیے مفید
مٹھے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی جلد کو نقصان دہ فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں۔ یہ نہ صرف جلد کو چمکدار بناتے ہیں بلکہ اس میں ہونے والی جھریوں اور دھبوں کو بھی کم کرتے ہیں۔
بہتر نظام ہاضمہ
مٹھے کا رس نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسے مسائل سے نجات دلاتا ہے۔ مٹھے میں موجود ایسڈک خصوصیات پیٹ میں ہونے والی تیزابیت کو کم کرتی ہیں اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
دل کی صحت
مٹھے میں موجود پوٹاشیم اور میگنیشیم دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ عناصر بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں اور خون کی شریانوں کو صحت مند رکھتے ہیں۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق مٹھےکا باقاعدہ استعمال کولیسٹرول کی سطح کو متوازن رکھتا ہے، جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔
جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لائم میں موجود فلیوونائڈز ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر کام کرتے ہیں جو جسم میں سوزش کو کم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News