Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئرن سے تیار مچھلی، کیا آئرن کی کمی کو دور کرسکتی ہے؟

Now Reading:

آئرن سے تیار مچھلی، کیا آئرن کی کمی کو دور کرسکتی ہے؟
آئرن سے تیار مچھلی، کیا آئرن کی کمی کو دور کرسکتی ہے؟

آئرن سے تیار مچھلی، کیا آئرن کی کمی کو دور کرسکتی ہے؟

آئرن جسم میں ہیموگلوبین کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے یہ ایک قسم کا پروٹین ہے جو خون کے سرخ خلیوں کو جسم کے مختلف حصوں تک آکسیجن پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اوسطاً ایک مرد کو دن بھر میں آٹھ ملی گرام جبکہ خواتین کے لئے اٹھارہ ملی گرام آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔

آئرن کی کمی دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کررہی ہے۔ برطانیہ میں تقریباً 8 فیصد خواتین (اور 23 فیصد حاملہ خواتین) اور 3 فیصد مرد آئرن کی کمی میں مبتلا ہیں۔آئرن سے بھرپور غذائیں کھانا اس کمی کو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آئرن حاصل کرنے کا ایک اور آسان طریقہ بھی ہے۔

کچھ مشہور شخصیات کے مطابق، کھانے پکاتے وقت کاسٹ آئرن سے تیار “مچھلی” شامل کرنا آپ کی خوراک میں آئرن کی مقدار بڑھانے کا آسان طریقہ ہے۔ حالانکہ کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ یہ تکنیک کام کر سکتی ہے، لیکن جسم میں آئرن کی سطح کو بڑھانا اصل میں زیادہ پیچیدہ ہے۔

آئرن ایک اہم مائیکرونیوٹرینٹ ہے جو جسم میں کئی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، سرخ خون کے خلیے بناتا ہے، ہمارے پٹھوں تک آکسیجن پہنچاتا ہے اور ڈی این اے بنانے میں مدد کرتا ہے۔

آئرن کی کمی کی صورت میں جو علامات سامنے آتی ہیں ان  میں توجہ میں کمی، بے خوابی، تھکن، سر درد، چکر اور ریسٹ لیگ سنڈروم  شامل ہیں۔ جبکہ حاملہ خواتین میں یہ تھکن کی کیفیت کو بڑھا سکتی ہے، اس کے علاوہ بچوں میں، آئرن کی کمی دماغ کی نشوونما پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

Advertisement

اگر طویل مدت تک آئرن کی کمی رہے تو یہ اینیمیا کا باعث بن سکتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ جسم سرخ خون کے خلیے کم بناتا ہے، جس سے تھکن، سانس پھولنا اور دل کی دھڑکن میں تیزی آ سکتی ہے۔

آئرن کے جذب ہونے کا طریقہ

آئرن کی کمی کا بہترین علاج آئرن سے بھرپور غذائیں جیسےگوشت، مچھلی، دالیں اور سبز پتوں والی سبزیاں کھانا ہیں، اس کے علاوہ بہت سی دوسری غذائیں جیسے چاول اور سیریلز میں بھی آئرن شامل کیا گیا ہے۔

لیکن آئرن کا جسم میں جذب ہونا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔ اگرچہ جسم آئرن کی کمی کے دوران آئرن کو بہتر طریقے سے جذب کرتا ہے، تاہم یہ مائیکرونیوٹرینٹ ہمیشہ ہمارے کھانے میں دستیاب نہیں ہوتا۔

آئرن بعض اوقات دیگر اجزاء کے ساتھ جڑ جاتا  جس کی وجہ سے یہ جسم میں جذب نہیں ہوتا، اس کے علاوہ دالوں اور اناج میں پائے جانے والے فائیٹیٹ، مثال کے طور پر، آئرن کے جذب کو روکتے ہیں۔ اسی وجہ سے انہیں “اینٹی نیوٹریئنٹس” کہا جاتا ہے،کیلیشیم سے بھرپور غذائیں بھی آئرن کے جذب کو کم کر سکتے ہیں۔

Advertisement

اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنی خوراک کو دو حصوں میں تقسیم کریں، ایک آئرن سے بھرپور اور دوسرا آئرن کو باندھنے والی غذائیں۔آپ وٹامن سی کا استعمال کر کے آئرن کو جذب کو بڑھا سکتے ہیں۔

آئرن سے تیار مچھلی

کاسٹ آئرن کی “مچھلی” کا استعمال، جیسا کہ کچھ ٹک ٹوک صارفین نے مشورہ دیا ہے، آئرن کی مقدار میں بہتری لا سکتا ہے۔

یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ کاسٹ آئرن کے برتن بہت سی ثقافتوں میں عام ہیں۔ ان سے تھوڑی مقدار میں آئرن کھانے میں شامل ہو سکتی ہے۔

کینیڈا کی یونیورسٹی آف گیلپ کے ایک طالب علم نے کیمبوڈیا کے خاندانوں جو کہ دیہات میں آباد تھے   آئرن کی ڈسکیں تیار کیں۔ مطالعے سے پتہ چلا کہ یہ ڈسکیں دیہی کیمبوڈیا اور پیرو کی کمیونٹیز میں آئرن کی کمی کی بیماری میں بہتری لانے میں کامیاب رہی۔

Advertisement

لہذا، روزانہ کاسٹ آئرن کی “مچھلی” کے ساتھ پکانا آئرن کی مقدار میں اضافہ کر سکتا ہے۔ لیکن، ابھی تک کوئی تجربہ نہیں ہوا جو آئرن کی ڈسکوں کو زبانی سپلیمنٹس کے ساتھ موازنہ کرے۔

اگرچہ کاسٹ آئرن کی مچھلی کھانا پکانے میں شامل کرنا ایک اچھا خیال ہو سکتا ہے، لیکن یہ آئرن کی مقدار بڑھانے کے لیے گولیوں یا بہتر غذا سے زیادہ مؤثر نہیں ہے۔ اور اگر آپ کاسٹ آئرن کے برتن کا استعمال کرتے ہیں، تو آپ کے جسم کے لیے آئرن جذب کرنا اس بات پر منحصر ہے کہ آپ اپنی غذا میں اور کیا شامل کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کینسر سے تحفظ میں مددگار یہ 4 طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس غذا میں ضرور شامل رکھیں
دل کے کمزور ہونے کی یہ 3 علامات جنہیں بہت کم لوگ جانتے ہیں
لکھنے کا یہ عام سا طریقہ طلباء کے سیکھنے کا عمل بہتر بنا سکتا ہے
والدین کا بچے کے ساتھ کھیلنے کا انداز، ان کے سماجی تعلقات کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
خواتین میں کولیسٹرول اور الزائمر کےدرمیان اہم تعلق دریافت
پہیلیاں ذہنی تنزلی کو سست کر سکتی ہیں، تحقیق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر