کم درد دیگر جسمانی درد کی نسبت کافی عام ہے، اور اب یہ دنیا بھر میں ایک عام مسئلہ بنتا جارہا ہے، جو آپ کی روزمرہ زندگی پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ درد عموماً کمر کے نچلے حصے میں محسوس ہوتا ہے اور مختلف وجوہات کی بنا پرجنم لیتا ہے۔
حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق اگر آپ کی کمر میں درد ہے تو کم بیٹھنا کمر درد کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
جوا نورہا جو کہ یونیورسٹی آف ترکُو میں پی ایچ ڈی ریسرچر اور فزیوتھراپسٹ ہیں اور اس تحقیق کے سربراہ ہیں کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کمر درد کا خطرہ ہے یا زیادہ بیٹھنے کی عادت ہے اور آپ اپنی کمر کی صحت کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ کام کے دوران یا فارغ وقت میں کم بیٹھیں۔
نورہا کی ٹیم نے اس تحقیق میں 64 ایسے افراد کو شامل کیا جو نہ صرف زائد وزن یا فربہ تھے بلکہ ان میں امراض قلب کے خطرات والے عوامل بھی موجود تھے۔ محققین نے انہیں کہا کہ وہ روزانہ بیٹھنے کا وقت 40 منٹ کم کریں۔ تحقیق میں شامل تمام شرکاء پہلے سے ہی کسی نہ کسی طرح کے کمر درد میں مبتلا تھے۔
چھ مہینے بعد، کنٹرول گروپ میں کمر درد کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوا، جب کہ کم بیٹھنے والے گروپ میں کمر درد کی شدت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
نورہا نے کہا کہ اس تحقیق میں شامل تمام ہی شرکاء عام درمیانی عمر کے افراد تھے، جو زیادہ وقت بیٹھتے تھے، کم ورزش کرتے تھے اور تھوڑا سا اضافی وزن رکھتے تھے یہ عوامل نہ صرف امراض قلب دل بلکہ کمر درد کے خطرے کو بھی بڑھاتے ہیں۔
یہ واضح نہیں ہے کہ کس طرح زیادہ متحرک رہنا کمر درد کو کم کرتا ہے۔ تاہم تحقیق کے نتائج کے مطابق کم بیٹھنا کمر درد کو مزید بڑھنے سے روکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News