ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بزرگ افراد کو کسی بھی کام یا بات کو یاد دلانے سے عمر کے ساتھ بڑھنے والی یاد داشت کی کمی کو کم کیا جا سکتا ہے
ایک نئی تحقیق کے مطابق یاد دہانیاں عمر سے متعلق یادداشت میں کمی کو کم کر سکتی ہیں، خاص طور ایسے کام جن کے لیے یاد داشت کی ضرورت ہوتی ہے جیسے دوا لینا، محققین نے پایا کہ یاد دہانیاں نوجوان اور بزرگ دونوں افراد کی یادداشت کی کارکردگی میں بہتری لاتی ہیں، خاص طور پر جب ذہنی دباؤ زیادہ ہو۔
یہ دریافت بتاتی ہے کہ ڈیجیٹل ٹولز، جیسے اسمارٹ فون ایپس، بزرگ افراد کی خود مختاری برقرار رکھنے اور روزمرہ کے کاموں میں مدد دینے میں کافی مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ تحقیق میں یہ بات اجاگر کی گئی ہے کہ یاد دہانیاں عمر کے ساتھ یادداشت کی مشکلات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔
یہ نتائج بزرگ افراد کے سامنے آنے والی ذہنی چیلنجز کو حل کرنے میں ایک اہم پیش رفت ثابت ہوئے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے یاداشت کمزور ہونے لگتی ہیں اور بزرگ افراد کئی اہم ترین کام جیسے دوا لینا یا کسی سے ملاقات کرنا بھول جاتے ہیں۔
نتائج کے مطابق جب بزرگ افراد کو کسی کام کی یاد دہانی کرائی گئی تو انہیں کاموں اور باتوں کو یاد رکھنے کافی مدد ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News