کھجور غذائیت سے بھرپور پھل اور ایک مکمل غذا ہے، جو نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہیں بلکہ فوری توانائی حاصل کرنے ایک بہترین ذریعہ بھی ہے اس میں وہ تمام صحت بخش اجزاء پائے جاتے جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ویسے تو اس پھل کو کسی بھی وقت اپنی غذا میں شامل کیا جائے یہ افادیت سے خالی نہیں لیکن نہار منہ کھانے سے اس کے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جدید تحقیق کے مطابق، صبح کے ناشتے میں کھجوروں کا استعمال آپ کی صحت کو کئی طرح سے بہتر بنا سکتا ہے یہاں پر اس کے 10 فوائد پیش کیے جارہے ہیں۔
توانائی کا فوری ذریعہ
کھجوریں قدرتی شکر، جیسے گلوکوز، فروکٹوز اور سکروز سے بھرپور ہوتی ہیں، جو فوری توانائی فراہم کرتی ہیں۔ صبح کے ناشتے میں کھجوریں کھانے سے آپ دن بھر توانا رہتے ہیں۔
بہتر نظام ہاضمہ
کھجوریں فائبر سے بھر پور ہوتی ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بناتی ہیں اور قبض سے بچاتی ہیں۔ صبح ناشتے میں کھجوریں شامل کرنے سے آپ کا نظام ہاضمہ درست رہتا ہے۔
صحت مند قلب
جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھجوریں دل کی صحت کے لئے مفید ہیں۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء دل کے بیماریوں کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
بلڈ پریشر کنٹرول
کھجوروں میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں، یہ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے فائدہ مند ہے جنہیں ہائی بلڈ پریشر کا مرض ہو۔
قوت مدافعت میں اضافہ
کھجوریں وٹامنز اور معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں، جو مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ روزانہ صبح کے وقت کھجوریں کھانے سے بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔
ذہنی صحت
کھجوروں میں موجود وٹامن B6 دماغی صحت کے لئے مفید ہے، جو ذہنی دباؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ صبح کی شروعات میں کھجوریں کھانے سے دن بھر مزاج بہتر رہتا ہے۔
مضبوط ہڈیاں
کھجوریں کیلشیم، میگنیشیم اور دیگر معدنیات سے بھرپور ہوتی ہیں، جو ہڈیوں کی صحت کے لئے ضروری ہیں۔ یہ خاص طور پر بڑھتی عمر کے افراد کے لئے اہم ہیں۔
وزن کنٹرول
کھجوریں کم کیلوریز میں زیادہ غذائیت فراہم کرتی ہیں، جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔ ناشتے میں کھجوروں کا استعمال بھوک کو کم کرتا ہے اور زیادہ کھانے سے روکتا ہے۔
صحت مند جلد
کھجوریں جلد کے لئے بھی فائدہ مند ہیں، کیونکہ ان میں موجود وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس جلد کو جوان رکھتے ہیں۔ جس سے جلد کی چمک میں اضافہ ہوتا ہے۔
سادہ اور صحت مند ناشتہ
کھجوریں جلدی اور آسانی سے کھائی جا سکتی ہیں، جو انہیں صبح کے ناشتے کے لئے ایک مثالی انتخاب بناتی ہیں۔ انہیں دیگر ناشتے کی چیزوں کے ساتھ ملا کر بھی کھایا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں، کئی تحقیقی مطالعات نے کھجوروں کے صحت پر مثبت اثرات کی تصدیق کی ہے۔ ایک مطالعے میں دیکھا گیا کہ کھجوریں خون کی شکر کی سطح کو مستحکم کرنے میں مدد کرتی ہیں، جبکہ دوسرے مطالعے میں کھجوروں کے استعمال کو دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News