Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلپائن کے ہوٹل نے دنیا کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

Now Reading:

فلپائن کے ہوٹل نے دنیا کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا
فلپائن کے ہوٹل نے دنیا کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

فلپائن کے ہوٹل نے دنیا کا منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا

فلپائن کے ہوٹل نے دنیا کی سب سے بڑی مرغی نما عمارت کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فلپائن کے صوبے نیگروس اوکسیڈنٹل میں واقع کیمپویسٹوہان ہائی لینڈ ریزورٹ نے حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل کیا ہے، کیونکہ یہ عمارت ایک مرغی کی شکل سے مشابہت رکھتی ہے۔

یہ ہوٹل 114 فٹ اور 7 انچ بلند ہے اور اس کا ڈیزائن بالکل ایک بڑی مرغی کی طرح ہے، جو پورے علاقے پر چھائی ہوئی نظر آتی ہے۔ کیمپویسٹوہان ہائی لینڈ ریزورٹ کے ڈائریکٹر ریکارڈو کینو گوپو ٹان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ایک ایسا منفرد ڈیزائن بنانا چاہتے تھے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے اور مقامی ثقافت کو بھی عزت دے۔

واضح رہے کہ نیگروس اوکسیڈنٹل میں مرغوں کی لڑائی کے جانوروں کی صنعت بہت بڑی ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ وہاں کام کرنے والے لوگ بھی اس ہوٹل میں ایک رات گزاریں۔

گوپو ٹان کا  عالمی اعزاز حاصل کرنے بعد کہنا تھا کہ ان کا ایک وژن ہے تھا وہ کچھ ایسا تخلیق کریں جو لوگوں پر گہرا اثر چھوڑے۔ دیکھیں اس مرغی نما عمارت کو، یہ پرسکون، عظمت سے بھرپور اور مضبوط دکھائی دیتی ہے، جو یہاں کے لوگوں کی طرزِ زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا، ان کی لڑائی کرنے والی مرغیوں کی صنعت چینی کی صنعت کے بعد سب سے بڑی ہے۔ جب چینی کی صنعت کا گراف نیچے آیا اور یہاں کے لوگوں کے لیے روزگار کا خطرہ بن گیا، تو یہ لڑائی کرنے والی مرغیوں کی صنعت ہی تھی جس نے اس چیلنج کا مقابلہ کیا۔

مرغی کی شکل والی اس ہوٹل کی تعمیر 10 جون 2023 کو شروع ہوئی تھی اور ستمبر 2024 میں مکمل ہوئی۔ اس عمارت کو گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی مرغی نما عمارت کا اعزاز دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
چلنا یا دوڑنا؛ صحت کے لیے کون سا عمل زیادہ بہتر ہے؟
لائبو 2؛ ایک ہی چارج میں میراتھن مکمل کرنے والا دنیا کا پہلا چوپایا روبوٹ
خزانہ تلاش کریں اور کروڑ پتی بن جائیں، مگرکیسے اور کہاں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر