حال ہی میں امریکہ کے ایک کریپٹو سرمایہ کار نے لاکھوں ڈالر مالیت کے خزانے دفن کیے ہیں جنہیں کوئی بھی تلاش کرکے کروڑ پتی بن سکتا ہے۔
جون کالنس بلیک جوکہ امریکہ کے ایک کاروباری شخصیت ہونے کے ساتھ ابتدائی کریپٹو سرمایہ کارہیں انہوں نے حال ہی میں امریکہ میں پانچ مختلف خزانے دفن کرنے کا اعلان کیا ہے جن میں قیمتی اشیاء موجود ہیں اور ان کی مالیت تقریباً 2 ملین ڈالرہے۔
جون کالنس بلیک کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے قیمتی خزانہ تلاش کرنے کا خواب دیکھا کرتے تھے، لیکن ان کا خواب تو پورا نہ ہوسکا تاہم انہوں نے دوسروں کے خواب پورا کرنے کا اعلان کیاہے۔
جون نے پہلے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کر کے خوب دولت کمائی، اور اب وہ گزشتہ پانچ سالوں سے دوسرے خزانہ تلاش کرنے والوں کے لیے ایک شاندار خزانہ ڈھونڈنے والے چیلنج کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
کووڈ 19 کے دوران، کریپٹو سرمایہ کار نے پانچ مختلف خزانے کے صندوق بھرنے کے لیے قیمتی اشیاء اکٹھی کرنا شروع کیں اور پھر انہیں امریکہ بھر میں کچھ چھپے ہوے مقامات پر دفن کر دیا۔
واضح رہے کہ ان پانچ صندوقوں میں سے کوئی ایک بھی جون کی ذاتی جائیداد میں چھپایا نہیں گیا ہے، تاہم کالنس بلیک کا کہنا ہے کہ ان خزانوں کی تلاش کرنے کے لیے نشانیوں کی ایک فہرست اور تیز دماغ کی ضرورت ہے۔
کریپٹو سرمایہ کار نے دعویٰ کیا ہے خزانہ کہاں ہے یہ راز صرف وہی جانتے ہیں، لہٰذا ان خاندان اور دوستوں سے پوچھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔
اس خزانہ کو ڈھونڈنے والا کو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا خزانہ تلاش کرنے والا کہا جائے گا، اس مہم کا آغاز کرنے کے لیے جو معلومات درکار ہیں، وہ کالنس بلیک کی کتاب “There’s Treasure Inside” میں بخوبی فراہم کی گئی ہیں اور یہ بہت ہی مشکل ہے۔
ہر صندوق ایک پزل باکس بھی ہے جسے کھولا جانا ہے، لیکن کالنس بلیک نے لوگوں کو طاقت کا سہارا لے کر کھولنے منع کیا ہے کیونکہ اس کی کتاب میں ان کو کھولنے کی ہدایات بھی شامل ہیں، تاہم کوئی بھی پزل خزانے کی تلاش کرنے والے اوراس دولت کے درمیان رکاوٹ بن سکتاہے۔
جون کالنس بلیک نے صندوق میں موجود خزانوں کے بارے میں بتایا کہ ان میں جو قیمتی اشیاء ہیں ان میں ایک کیساسیئس بٹ کوائن (جو پہلا فزیکل بٹ کوائن تھا)، ایک سبز کولمبیائی زمرد، 2002 کا شائننگ چاریزارڈ پوکی یمان کارڈ، ایک تباہ شدہ جہازسے ملنے والا قدیم سامان، اور جارج واشنگٹن کا جیلی گلاس شامل ہیں، اور انہوں نے امریکی پبلکیشن کو ان تمام اشیاء کی رسیدیں بھی دکھائیں ہیں تاکہ یہ ثابت کر سکیں کہ انہوں نے واقعی یہ سب خریدا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News