Advertisement
Advertisement
Advertisement

منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں

Now Reading:

منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں
منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں

منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں

اگر آپ بھی منفی سوچ کو شکست دینا چاہتے ہیں اور دن کے آغاز مثبت انداز میں کرنا چاہتے ہیں تو ایک ماہر نفسیات کے مطابق یہ 8 الفاظ بلند آواز میں  ضرور کہیں، کہ آج کا دن بہت اچھا ہونے والا ہے۔

ڈاکٹر ڈینیئل ایمن، جو کہ کیلیفورنیا میں ایک ڈبل بورڈ سرٹیفائیڈ ماہر نفسیات اور دماغی امیجنگ محقق ہیں، نے ٹک ٹاک پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جو ان کے مطابق منفی سوچ کو شکست دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایمن، جن کے اے لسٹ کلائنٹس میں بیلا حدید، جسٹن بیبر، مائیلی سائرس اور میگھن ٹری نار شامل ہیں، کا کہنا ہے کہ اس جملے کو پر  اثر بنانے کے لیے بلند آواز سے کہنا ضروری ہے۔

ایمن سب کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ دن کا آغاز پر اس جملے کو بلند آواز سے کہیں، آج کا دن بہت اچھا ہونے والا ہے تاہم یہ جادوئی الفاظ اس وقت مؤثر ثابت ہوتے ہیں جب آپ انہیں اپنے آپ سے یا کسی اور سے کہیں۔

جب آپ ایسا کرتے ہیں، تو آپ کا تحت الشعور دماغ دن کے دوران آپ کے سامنے آنے والے ایسے لمحوں اور سرگرمیوں کی تلاش شروع کر دیتا ہے جن کا آپ کو انتظار ہوتا ہے۔یہ جملہ دماغ کو مثبت چیزیں تلاش کرنے  میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

ماہر نفیسات کا کہنا ہے کہ منفی سوچ رکھنے والے افراد خاص طور پر اس جملے کو ضرور دہرائیں، یہ بات تو سب ہی جانتے یں کہ دن کا مثبت آغاز عموماً کافی اور ورزش سے کیا جاتا ہے تاہم تحقیق کے مطابق مسکرانا اور مثبت سوچنا بھی ایک بہتر دن کے آغاز  کے لیے اہم ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق دن کے آغاز پر اس جملے کو تیز آواز میں کہنا کالج کے طلباء میں خود ہمدردی، ذہنی بہبود اور تناؤ میں کمی سے منسلک تھا، اور بار بار دہرانے زیادہ فوائد حاصل ہوئے۔

تحقیق کے مطابق مثبت سوچنے سے عمر رسیدہ افراد میں یادداشت کی کمی اور علمی زوال میں بھی کمی آتی ہے۔

ایمن نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ دوسروں میں جو باتیں پیسند ہیں انہیں نوٹ کریں، بجائے اس کے کہ جو آپ کو پسند نہیں ہیں، اس طرح دوسروں میں اچھائی کو تسلیم کرنا آپ کی اپنی زندگی میں مزید اچھائی لے کر آئے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرد اور خشک موسم میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں ؟
اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار
پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر