Advertisement
Advertisement
Advertisement

پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

Now Reading:

پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق
پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے، تحقیق

پروٹین کی افادیت سے کون واقف نہیں، یہ جسم کی صحت کے لیے ایک لازمی جز ہے، تاہم پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کے لیے زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق جانورں کے بجائے پودوں پر مبنی پروٹین دل کی صحت کو بہتر بنا سکتا ہے۔

بہتر صحت کے لیے ضروری ہے کہ جسم میں تمام ہی ضروری غذائی اجزاء درست تناسب میں موجود ہوں تاکہ جسم افعال کو بہتر انداز میں انجام دے سکیں انہیں میں پروٹین بھی شامل ہیں، جو پٹھوں، ہڈیوں اور جلد کو بنانے اور ان کی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے میں اہم کرادارادا کرتا ہے۔

نئی تحقیق کے مطابق پروٹین کے لیے گوشت کے بجائے پودوں کا انتخاب دل کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے۔

اس نئی تحقیق میں 203,000 افراد کا تین دہائیوں تک جائزہ لیا گیا جس میں مردحضرات اور خواتین دونوں ہی شامل تھے، یہ تمام افراد نرسز ہیلتھ اسٹڈیز I اور II اور ہیلتھ پروفیشنلز فالو اپ اسٹڈی میں شامل تھے۔ شرکاء کا ہر چار سال بعد ان کی غذاؤں کے بارے میں سروے کیا گیا، بشمول پروٹین کی مقدار کے۔

Advertisement

تیس سالہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ پودوں پر مبنی پروٹین کو جانوروں  کے پروٹین کی نسبت زیادہ کھاتے ہیں، ان کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات 19 فیصد کم ہو جاتے ہیں، اس کے علاوہ ان میں امراض قلب کا خطرہ بھی 27 فیصد کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے سینئر مصنف، ڈاکٹر فرینک ہو کی جو ہارورڈ یونیورسٹی میں غذائیت اور وبائیات کے پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ لوگوں کی اکثریت کو پودوں پر مبنی پروٹین حاصل کرنا چاہئے، آپ یہ کام گوشت، خاص طور پر سرخ اور پروسیس شدہ گوشت کو کم کرکے، اور زیادہ دالیں اور گری دار میوے کھا کر کر سکتے ہیں۔ اس قسم کی غذا نہ صرف انسانی صحت کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ اس زمین کے لیے بھی مفید ہے۔

 گوشت کی جگہ گری دار میوے اور دالیں پروٹین کے اہم ذرائع کے طور پر استعمال کی جاتی ہیں، تو یہ خون میں چربی کو کم کرنے، بلڈ پریشر کو بہتر بنانے اور سوزش کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔ پودوں کی غذائیں عام طور پر فائبر، اینٹی آکسیڈنٹ وٹامنز، معدنیات اور صحت مند چربی سے بھرپور ہوتی ہیں، جو تمام دل کی بیماری کے خطرے کے عوامل کو کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سرد اور خشک موسم میں ہونٹوں کو پھٹنے سے کیسے بچائیں ؟
منفی سوچ کو شکست دینے کے لیے دن کے آغاز پر یہ 8 الفاظ بلند آواز میں کہیں
اپنی ذات کے ساتھ کچھ وقت تنہا گزارنا ذہنی صحت کے لیے ضروری قرار
پتھروں سے وابستہ پیشے آپ کو کن امراض میں مبتلا کر سکتے ہیں؟
نیند کی بے قاعدگی ہارٹ اٹیک، فالج کا خطرہ بڑھ سکتی ہے، تحقیق
مضر صحت ان چمچوں کو کھانے پکانے کے لیے ہرگز استعمال نہ کریں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر