Advertisement

بیوی کے ساتھ شاپنگ سے بچنے کیلئے شوہر کا انوکھا بہانہ

بیوی کے ساتھ شاپنگ سے بچنے کیلئے شوہر کا انوکھا بہانہ

دنیا میں شوہروں کی بڑی تعداد بیویوں کے ساتھ شاپنگ کرنے اور مال میں گھومنے سے کتراتی ہے اور اس بچنے کے لیے مختلف بہانے بناتی ہے، تاہم ایک روسی شخص نے اس عمل سے بچنے کے لیے بیوی کے سامنے ایک انوکھا بہانہ پیش کردیا۔

روس سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی ذاتی گاڑی کی چوری کا ڈرامہ رچایا تاکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ خریداری کرنے سے بچ سکے۔

پچھلے مہینے کراسنویارک میں پولیس نے ایک مقامی شخص کے بارے میں عجیب و غریب کیس کی رپورٹ دی، جس نے اپنی ہی گاڑی کو نقصان پہنچا کر ایک جعلی کار چوری کا ڈرامہ رچایا تاکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ خریداری پر نہ جاسکے۔
یہ واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، لیکن علاقائی پولیس نے اسے اکتوبر میں میڈیا کو بتایا۔

پولیس کے مطابق ایک خاتون نے ایمرجنسی نمبر پر کال کر کے اطلاع دی کہ ان کے شوہر کی ٹویوٹا کرولا گاڑی ان کے گھر کے قریب پارکنگ لاٹ سے چوری ہو گئی ہے۔ بعد میں اس نے دوبارہ کال کی اور بتایا کہ گاڑی کراسنویارک کے اوڈیخا جزیرے پر مل گئی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: شریک حیات کو خوش رکھنا چاہتے ہیں تو ان عادات کواپنائیں

جب پولیس نے گاڑی کی تفتیش کا آغاز کیا تواس میں ایسے شواہد نہیں ملے جس سے گاڑی کی چوری کا شبہ ہو، تاہم جب اس کے شوہر سے تفتیش کی تو پولیس کواندازہ ہونے لگا کہ وہ سچ نہیں بول رہا، اور پولیس کے دباؤ ڈالنے پر اس کی کہانی اتنی ہی کمزور ہوتی چلی گئی ہے، تاہم تمام شواہد کا تجزیہ کرنے کے بعد پولیس نے یہ نتیجہ نکالا کہ مرد نے اپنی بیوی کے ساتھ خریداری سے بچنے کے لیے خود گاڑی چوری کا ڈرامہ رچایا تھا۔

روسی شخص کے خلاف کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہونے کے باوجود بھی وہ سزا کا مستحکم ٹھہرایا جاسکتا ہے، اوراس حرکت کی وجہ سے اسے سزا ہوسکتی ہے۔

اس کے خلاف روسی فوجداری ضابطہ کی دفعہ 306 جان بوجھ کر جھوٹا الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور وہ دو سال تک قید کی سزا کا سامنا کر سکتا ہے، جبکہ اس پر سفر کرنے پر پابندی بھی ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
لاہور کی فضا خطرنات ترین حد تک آلودہ قرار، نئی دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version