Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

تفریحی اور یادگار ایک ساتھ

Now Reading:

تفریحی اور یادگار ایک ساتھ

نیٹ فلکس سیریز’ ڈیڈ ٹو می ‘کو روحانی اور جذباتی روابط کو سمجھنے اور غم کی اس کیفیت کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا جس سے آپ جدو جہد کے بعد نجات حاصل کرسکتے ہیں

نیٹ فلکس سیریز’ ڈیڈ ٹو می ‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کے اردگرد کی خبروں کو اس دل دہلا دینے والی خبر نے ماند کرد یا کہ کرسٹینا ایپل گیٹ کو ایک سے زیادہ اسکلیروسیس ( ایک مرض، جسم کے بافتوں کا غیر معمولی سخت ہونا)کی تشخیص ہوئی ہے۔ خبروں سے یہ بھی پتہ چلا ہےکہ وہ شاید اداکاری سے ایک طویل وقفہ لینے پر غور کر رہی ہیں اور ممکنل طور پر ’ ڈیڈ ٹو می ‘ سیریز کی تیسری قسط ان کی اسکرین پر آخری پرفارمنس بھی ہو سکتی ہے۔اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر یہ سیریز کرسٹینا ایپل گیٹ کی پردے پر یادگار اور مہارت سے بھرپور پرفارمنس ہوگی ۔ اپنی حیرت انگیز کارکردگی کے ذریعے کرسٹینا ایپل گیٹ نے نیٹ فلکس سیریز’پناچی‘ میں بے مثال کام کرکے داد حاصل کی ہے ۔

 کئی سالوں سےنیٹ فلکس سیریز’ ڈیڈ ٹو می ‘ غم ، موت، اور معافی کے گرد گھومتی منفرد کہانی کے ساتھ پسند کی جارہی ہے۔یہ بنیاد اگرچہ، انتہائی حد تک کسی دوسرے فنکار کی تقلید کی وجہ سے نامنظور سمجھی جاتی ہے،ان ناقابل فہم داستانوں سے مشابہت رکھتی ہے جنہیں ہالی وڈ قدیم زمانے سے منتشر کرنے کا مجرم رہا ہے۔

سیریز کے پہلے سیزن میں جین ہارڈنگ (ایپلی گیٹ) اپنے شوہر کے کھونے پر غمزدہ ہے،اور پھر وہ جوڈی ہیل (لنڈا کارڈیلینی) سے ملاقاتیں کرتی ہے۔اس دوران یہ انکشاف ہوتا ہےکہ جوڈی اور اس کے پریشان شوہر جین کے شوہر کی موت کے اصل ذمہ دار تھے۔اس کے خواتین کی الگ الگ تقدیریں غیر معمولی حالات کی ایک سیریز کے بعد مل جاتی ہیں جو انہیں غیر متوقع دوستی کی طرف لے جاتی ہیں۔پہلے سیزن کے اختتام پر جین اور جوڈی غیر کے کردار غیر متوقع طور پر بدل جاتے ہیں ،یہ اس وقت ہوتا ہے جب سابقہ جوڈی نے اپنے دفاع میں جین کے شوہر کی جان لی ہوتی ہے۔

دوسرا سیزن کچھ واقعات کی ایک عجیب و غریب سیریز سے متاثر دکھائی دیتا ہے ، جس میں جرم کو چھپانے کے لیے جین اور جوڈی نے کسی اناڑی کی طرح فاتحانہ کوششوں پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ۔تخریب کاری اور تفریح کے ذریعے، دونوں خواتین ایک دوسرے کی پرُاعتماد، حلیف نظر آتی ہیں اور امریکی مصنف آرمسٹیڈ موپین کی اصطلاح میں قرض لینے کےلیے وہی کرتی ہیں جسا کتاب’ لوجیکل فیملی‘ میں بیان کیا گیا ہے۔

Advertisement

سیریز کے تیسرے سیزن میں بڑی محنت اور جذباتی اندز میں رشتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش دکھائی گئی ہے۔ اگرچہ دکھ اور غم ، سیریز کی اصل کہانی بیان کررے ہیں لیکن طویل عرصے سے فراموش کی گئی موسیقی جین اور جوڈی کو ایک دوسرے کی یاد دلانےکےلیے ایک موثر ذریعہ کے طور پر زندہ کی گئی ہے۔سیریز میں زندگی بڑی بے حسی کے ساتھ گذارنے کی عکاسی کی گئی ہے۔

سیریز میں لاپرواہی کو غیر معیار ی انداز میں متعارف نہیں کرایا گیا ہے بلکہ اسے ایک خصوصیت کے ساتھ مزاحیہ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ توقع کے مطابق راز اس سیزن کے ڈرامے کی بنیاد ہے۔دونوں مرکزی کردار ابتدائی طور پر ان معاملات کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں جو دھماکہ خیز انداز میں سامنے آجاتے ہیں ۔

نیٹ فلکس سیریز’ ڈیڈ ٹو می ‘تیسرا سیزن تباہ کن ہٹ اینڈ رن حادثے کے تناظر میں شروع ہوتا ہے جس نے پچھلی قسط کے اختتام پر جین اور جوڈی کو زخمی کر دیا تھا۔ان دونوں خواتین کو سی ٹی اسکین کروانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ان میں سے ایک،دوسرے کے بارے میں ناخوشگوار خبریں وصول کرتی ہے اور سچ کو چھپانے کا جذباتی بوجھ خود اٹھاتی ہے۔پہلے توناظرین کوخود کو ڈرامائی موڑ سے کچھ الگ محسوس کرتے ہیں کیونکہ انہیں ایسا محسوس ہوتا ہےکہ یہ ان کی تلخ آزمائشوں میں اداسی کو مزید بڑھا رہا ہے جن کا سامنا جین اور جوڈی پہلے ہی کر چکی ہوتی ہیں ۔

سیریز کی اگلی چند اقساط میں، شائقین مستقل طور پر خواتین کی زندگیوں پر چھائے ہوئی مصیبت کے ایک اور بادل کو محسوس کرنا شروع کر دیتے ہیں۔دونوں کی دوستی ایک نئے اور بامعنی مرحلے میں داخل ہوتی ہے اور ناظرین آخرکار جوڈی اور جین کی ایک دوسرے کے لیے لازوال عقیدت کو بھی دیکھ کر خوش ہوتے ہیں ۔اس تما م پیشرفت کے درمیان، مجرمانہ تحقیقات جو پچھلے سیزن کے پیچھے رہنمائی کرنے والی قوت تھیں، وہ و عملی طور پر غیر فعال ہو جاتی ہے۔

تخلیق کار شائقین کو قتل کے ہتھیار کے بارے میں یاد دلا کر اپنی مطابقت کو برقرار رکھنے کی مخلصانہ کوشش کرتے ہیں۔

لیکن اس ایک شو کے حل نہ ہونے والے معاملے کو بغیر سمجھے چھوڑنے کےلیے محض کاسمیٹک اقدامات اٹھائے گئے ہیں جس نے کہانی کی سمت کو بدل کر رکھا دیا ۔ان لوگوں کو کسی حد تک مایوسی کا سمانا کرنا پڑسکتا ہے جو یہ توقع کرتے ہیں کہ’ ڈیڈ ٹو می ‘ ایک اور مزاحیہ سیریز بن جائے گی جہاں ایک مجرمانہ جوڑی حکام کو دھوکہ دیتی ہے ۔

Advertisement

پولیس والوں کو دھوکہ دینے کی کوشش، اگرچہ مزاح سے بھرپور ہے لیکن یہ سب کچھ ایک سانحے سے پہلے کے مناظر ہیں ایسا سانحہ جو پورے سیزن پر چھایا رہتا ہے ۔یہاں تک کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان بے ہودہ تبادلے بھی اُداسی اور پریشانی کے تاثر کو دور کرنے میں مددگار ثابت نہیں ہوتے۔

چاہے کچھ بھی ہو،مہم جوئی کی اس تبدیلی کو دیکھ کر تازگی کا احساس ہوتا ہے کیونکہ یہ سیریز کو اپنے معمول کے پلاٹ پر چلنے والے معموللات سے باہر نکالتا ہے اور جین اور جوڈی کے جذباتی انداز کو تلاش کرتا ہے۔خواتین کے درمیان دوستی ویسے بھی دیگر کئی سیٹ کامز اور ڈراموں کے مرکز میں دیکھی جاتی رہی ہے ۔ تاہم ’ ڈیڈ ٹو می ‘پر اس تھیم کی تصویر کشی اگر مکمل طور پر قابلِ فہم نہیں لیکن پُرجوش ضرور ہے۔اپنے مرکز میں، یہ سلسلہ ایک پدرانہ نظام کے پوشیدہ داغوں کو مٹاتا ہوا نظر آتا ہے جو خواتین کو نامکمل شادی شدہ زندگی میں قید رکھتے ہیں ۔

سیریز کے خلیق کاروں نے ان کی ماضی کی بداعمالیوں اور مشکوک انتخاب کے بارے میں فیصلہ کرنے کے بجائے جین اور جوڈی کی جدوجہد کو حساس انداز میں پیش کیا ہے۔دونوں خواتین ایک دوسرے کو معاف کرنے اور ان خامیوں کو قبول کرنے کی الگ صلاحیت رکھتی ہیں جنہوں نے انہیں جذبہ جرم کا ساتھی بنا دیا ہے۔ایک دوسرے کے انتخاب کا دلیری سے دفاع کرنے کی ان کی آمادگی بامعنی دوستی کی طاقت کی ایک نادر لیکن قابل ستائش علامت ہے،بعض اوقات کرسٹینا ایپل گیٹ اور کارڈیلینی کے کردار وں کو غیر متناسب توجہ ملتی ہے جبکہ باقی کی کاسٹ بے معنی یا غیر ضروری لگتی ہے۔جین کے بیٹے اور اس کی محبت اس افراتفری سے غافل ہیں جس نے اس کی زندگی کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

باقی سب جو جین اور جوڈی کے غلط کاموں سے واقف ہیں وہ نادانستہ طور پر ان کے حکم کی پیروی کرتے ہیں گویا وہ ایک وسیع کٹھ پتلی شو کا حصہ بن جاتے ہیں۔ تاہم، ان خامیوں کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے کیونکہ دونوں خواتین’ ڈیڈ ٹو می ‘ کے لیے بنیادی مادے کی اہمیت رکھتی ہیں ۔

سیریز کا نیا سیزن ایک انتھک رفتار سے شروع ہوتا ہے اور سامعین جو ایک طویل وقفے کے بعد شو میں واپس آ رہے ہیں وہ اپنے آپ کو بغیر کسی روڈ میپ کے تھوڑا سا پریشان محسوس کر سکتے ہیں۔نیا سیزن شروع کرنے سے پہلے، ناظرین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی یادوں کو تازہ کرنے کے لیے پچھلے سیزن کا خلاصہ پڑھیں اگر وہ پرانی اقساط کو دیکھنے کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔ایک ہی وقت میں، سامعین کو نئے سیزن کے کچھ انتہائی نازک موڑ پر کفر کو معطل کرنا چاہیے۔

نیٹ فلکس سیریز کی آخری قسط معجزاتی، اگر پریشان کن بالکل نہیں، تو ایسے انکشافات سے بھرپور ہے جو جین اور جوڈی کو خود کو دوبارہ ایجاد کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔تب بھی، کچھ ناظرین اس حقیقت کے بارے میں تشویش کا اظہار کر سکتے ہیں کہ دونوں خواتین کو ان کی تکلیف کا آسان حل فراہم کیا جاتا ہے۔محض تفریح اور یادوں کے گر د گھومتی نیٹ فلکس سیریز’ ڈیڈ ٹو می ‘ ان موضوعات پر روشنی ڈالتی ہے، جن کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم کسی غم کے بوجھ تلے دبے ہوئے بغیر جدوجہد کرتے ہیں۔

Advertisement

کرسٹینا ایپل گیٹ کی اس سیریز کو روحانی اور جذباتی روابط کو سمجھنے اور غم کی اس کیفیت کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا جس سے آپ جدو جہد کے بعد نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ سیریز کو ایک نرم لیکن طاقتور نمائش کے طور پر قدر کیا جانا چاہئے کہ ہم صدمے سے کیسے ٹھیک ہو سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر