Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فرانسیسی سنیما کا زوال

Now Reading:

فرانسیسی سنیما کا زوال

فرانسیسی فلمی صنعت ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرز فلموں اورامریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ مقابلہ کرنے کے طریقے تلاش کررہی ہے

’’آسٹرکس‘‘ بڑی اسکرین پرواپس آئی ہے، جب فرانس باکس آفس پرکامیابی کی جنگ میں پرانی یادوں کوہتھیاربنا کرہالی ووڈ سے برابری کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ناقدین حالیہ برسوں میں ہالی ووڈ میں قوت تخلیق کی کمی پراظہار افسوس کررہے ہیں، کیونکہ خطرے سے بچنے کے لیے اسٹوڈیوزاپنے مانوس سپر ہیرو اورسائنس فائی فرنچائززکے کیٹلاگ پرواپس آرہے ہیں۔

تاہم، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ کارآمد ثابت ہوا ہے، جیسا کہ گزشتہ سال تقریباً ہرملک کے باکس آفس کے ٹاپ 10 میں ہالی ووڈ کے سیکوئلز، روبوٹس اورویڈیو گیم سے ماخوذ فلموں کےعلاوہ کچھ نہیں تھا۔

یہ فرانس کے لیے خاص طورپرمایوس کن ہے،جہاں وزراء یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ آیا وہ فلم انڈسٹری کو دی جانے والی وسیع ریاستی رعایتوں سے منافع حاصل کررہے ہیں۔

Advertisement

2020ء سے 2022ء تک فرانس کی وزیرثقافت رہنے والی روزلین بیچلوٹ نے حالیہ ایک کتاب میں اپنے ملک کے فلم سازوں پرسخت تنقید کی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’’براہ راست سبسڈیز، رسیدوں پرایڈوانسز، ٹیکس میں چھوٹ نے صنعت کو تحفظ دیا، تاہم یہ صنعت نہ صرف شائقین کے ذوق کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی بلکہ ’مرکزی دھارے‘ اورمنافع بخش فلموں کی توہین بھی کرتی ہے۔‘‘

پیرس میں مقیم پاتھ ایک استثناء بننا چاہتا ہے، خاص طورپراس لیے کہ یہ سینما گھروں کا ایک بڑا سلسلہ بھی چلاتا ہے۔

اس تناظر میں انہوں نے ہالی ووڈ کی پلے بک سے ماخوذ’’اسٹرکس اینڈ آبلیکس: دی مڈل کنگڈم‘‘(Asterix and Obelix: The Middle Kingdom)، اور’’دی تھری مسکیٹرز‘‘(The Three Musketeers) فلموں پربڑا بجٹ لگایا ہے۔

اسی طرح فلم’’دی کاؤنٹ آف مونٹی کرسٹو‘‘ اورچارلس ڈی گال کی بایوپک پردوبارہ کام کرنا بھی منصوبے میں شامل ہے۔

پاتھ کے صدراردوان صفی نے گزشتہ سال کہا تھا کہ سیکڑوں مختصر، آرٹ فلمیں بنانے کا فرانسیسی نظام ’’طویل مدت کے لیے قابل عمل نہیں ہے‘‘ اورفرانس کو ہالی ووڈ کی بلاک بسٹرزفلموں اوراسٹریمنگ پلیٹ فارمزکا مقابلہ کرنے کے لیے ’’زیادہ شاندار‘‘ انداز میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

ممکنہ طورپریہ حکمت ملک میں کارآمد ہوگی، جیسا کہ گزشتہ چارلائیو ایکشن اسٹرکس فلموں (1999ء اور 2012ء کے درمیان) کی فرانس میں تقریباً 35 ملین ٹکٹیں فروخت کیں اورتقریباً اتنی ہی مالیت کی یورپ بھر میں بھی فروخت ہوئیں۔

ریپرز، یوٹیوبرز اوریہاں تک کہ فٹبالر زلاٹن ابراہیموچ کے مختصر کرداروں کے ساتھ مقبول ستاروں(بشمول ماریون کوٹلارڈ اور ونسنٹ کیسل بطور کلیوپیٹرا اور جولیس سیزر) کے ساتھ نوجوان شائقین کودوبارہ سینما گھروں کی جانب راغب کرنے کے لیے حالیہ منصوبوں کی کامیابی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

سابق اسٹار جیراڈ ڈیپارڈیو سے اوبیلیکس کی بڑی پتلون وراثت میں لینے والے جلز لولوش نے کہا کہ’’اس طرح کی بڑی فلمیں خوشی کی نمائندگی کرتی ہیں، ایک بہت ہی آزاد اوروسیع اندازسےسینما بنانے کا جشن مناتی ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یورپ کے باہرامکانات واضح نہیں ہیں۔

فلم سازوں کوچین میں کامیابی کی امید تھی، جہاں فلم تیارہے۔ ہدایت کار گیلوم کینیٹ(جنہوں نے فلم میں اسٹرکس کا کردار بھی ادا کیا ہے) نے دیوار چین پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرنے کیلئے فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کے ہمراہ 2019ء میں بیجنگ کا سفرکیا تھا۔ تاہم، وبائی مرض کی وجہ اس منصوبے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اورفلم کو ابھی تک چینی تقسیم کار نہیں مل سکے۔

برطانیہ اورامریکہ بھی مشکل مارکیٹس ہیں کیونکہ شائقین ڈب یا سب ٹائٹل فیملی فلمیں دیکھنے کےعادی نہیں ہیں۔

Advertisement

’’دی آرٹسٹ‘‘ اور’’دی انٹوچ ایبلز‘‘ فلموں کو بیرون ملک ریکارڈ توڑے ایک دہائی سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔تاہم، ہدایت کارلوک بیسن کی ’’لوسی‘‘ اور’’ویلیرین اینڈ دی سٹی آف اے تھاؤزنڈ پلانیٹس‘‘ جیسی چند ایک بلاک بسٹر فلموں کے باوجود بیرون ملک ٹکٹوں کی فروخت میں کمی کا رجحان رہا ہے۔

یہ منظر نامہ بدل سکتا ہے۔ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ’’اسٹرکس‘‘ امریکہ میں نیٹ فلکس پرریلیز ہو رہی ہے، اسٹریمنگ سروس نے فرانس کی ’’لوپن‘‘ اور’’کال مائی ایجنٹ‘‘ سمیت ہٹ غیرملکی شوز کے ساتھ سب ٹائٹلز کے لیے روایتی امریکی نفرت پر قابو پانے کے لیے کافی کوشش کی ہے۔

امریکی میڈیا تجزیہ نگار کامسکور کے پال ڈیرگارابیڈین نے کہا کہ ’امریکہ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے نئی ’دی تھری مسکیٹرز‘اور’اسٹرکس‘ کے لیے مناسب وقت ہے، جہاں شائقین متنوع اوردلچسپ نقطہ نظر کی حامل فلموں اورشوزکے طلب گار ہیں۔‘‘  ( اے ایف پی)

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
پاکستان سے سیز فائر امریکا کے دباؤ پر نہیں خود کیا ، راجناتھ سنگھ ، ٹرمپ کا دعویٰ مسترد
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر