صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی بحالی کیلئے افغانستان میں ترقیاتی منصوبے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے افغانستان پر مشاورتی اجلاس سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں عام عوام اور سیاسی قیادت افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کی حامی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ، گزشتہ 40سال سے لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے تاہمپاکستان نے افغانستان کی تعمیرِنواور مستقبل کیلئے ایک ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے امن عمل کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جو ایک انتہائی اہم اورسنہری دور ہے ، افغانستان میں امن و سلامتی کے لئے خوشحالی کی شکل میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔
نہوں نے کہا کہ افغانستان کی چار عشروں کی تباہ کاریوں سے متاثر ہونے والا پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے تاہم افغانستان میں امن کے فوائد سے پاکستان کو فائدے ملیں گے ۔




















