Advertisement

چیف جسٹس نے جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کو بہت بڑا جرم قرار دے دیا

چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے عدالت عظمیٰ میں مجرمانہ (کرمنل) مقدمات آئندہ چند ہفتوں میں صفر ہونے کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ بینک والوں کی مرضی کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے لہٰذا جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے ٹرانزیکشنز بہت بڑا جرم ہے۔

عدالت عظمیٰ میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے نیشنل بینک راولپنڈی برانچ کے سینئر اسسٹنٹ محمد انور کی جانب سے جعلی بینک اکاؤنٹس کھلوانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت بین کے وکیل نے بتایا کہ ملزم نے مختلف برانچوں میں جعلی اکاؤنٹس کھول کر دھوکا دیا جبکہ مظفرآباد برانچ سے بھی پیسے نکلوائے گئے، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بینک والوں کی مرضی کے بغیر جعلی اکاؤنٹس نہیں کھل سکتے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ ایک لاکھ کے اکاؤنٹ کھول کر اسے 9 لاکھ کا بنادیا گیا، جتنے بھی اکاؤنٹ کھلے سب کے اوپننگ فارم پر ملزم کے دستخط تھے، جتنی بھی ٹرانزیکشنز ہوئیں، ملزم ان میں ملوث تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ملزم کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو 3 سال قید تو بہت کم دی گئی اور آپ چاہتے ہیں کہ ملزم کو بری کردیں تاکہ بینک میں دوبارہ جائے اور جو بچ گیا ہے وہ کام مکمل کرے۔

Advertisement

تاہم بعد ازاں ملزم کے وکیل کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے معاملہ نمٹا دیا، ساتھ ہی چیف جسٹس نے زیر التوا کرمنل کیسز ختم ہونے کا عندیہ بھی دیا۔

مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version