بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے دو مختلف حملوں میں پاک فوج اور ایف سی کے دس جوان شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے پٹرولنگ دستے پر پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہوگئے۔
شہدا میں حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی ایم بابر اور سپاہی احسن شامل ہیں۔

بلوچستان میں ہونے والےدہشتگردی کے ایک دوسرے واقعے میں ایف سی بلوچستان کے جوانوں پر دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سےایک کیپٹن سمیت 4اہلکار شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جوانوں کو کامبنگ آپریشن کےدوران نشانہ بنایاگیا، شہدا میں کیپٹن عاقب ، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔
آئی ایس پی آرکے مطابق کیپٹن عاقب شہید کاتعلق سرگودھا کے گاؤں نوتھیان ، سپاہی نادر حسین کاتعلق صوابی کے گاؤں یعقوبی ، سپاہی حفیظ اللہ مستونگ کے گاؤں کلی اسپاگ اور سپاہی عاطف الطاف کا تعلق باغ آزادکشمیر سے تھا۔
شہید کیپٹن عاقب جاوید کی نماز جنازہ تربت بلوچستان میں ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں اعلیٰ فوجی حکام اور پاک فوج کے جوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
شہید کیپٹن عاقب جاوید کو ان کے آبائی گاؤں نوتھیاں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News