Advertisement

ووٹوں سے منتخب ہونے والے سابق وزیر اعظم کو نیب گردی کا نشانہ بنایا گیا، احسن اقبال

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئےمسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نےکہاہے کہ ووٹوں سے منتخب ہونے والے ایک اور وزیراعظم کو نیب گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال  نے  مریم اورنگزیب کے ہمراہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہم سب کو جیل میں ڈال دو لیکن ن لیگ کی آواز نہیں دبائی جاسکتی پاکستان کا بچہ بچہ نوازشریف اور شاہد خاقان ہے ہم عمران خان سے نہیں ڈریں گے موجودہ حکومت کے اسکینڈل پر پردے ڈالے جارہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خاقان کو پہلےپولیس نےروکا،وارنٹ کاپوچھنےپرنیب کوبلایاگیا۔

احسن اقبال نے شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کو جمہوریت  کے لیے سیاہ دن  قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوٹو کاپی پرشاہدخاقان عباسی کوگرفتار کیا گیا۔حکومت کو چلنے کے لیےہر طرف سے ہوا دی جارہی ہے، اگر حکومت کا جہاز نہیں اڑ رہا تو ہمارا کیا قصور ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں آج دوپہر گرفتار کیا گیا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version