Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت کا کینیڈین-امریکن میڈیا ادارے کو خصوصی انٹرویو

Now Reading:

صدر مملکت کا کینیڈین-امریکن میڈیا ادارے کو خصوصی انٹرویو
صدر مملکت کا مساجد

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کینیڈین امریکن میڈیا ادارے وائس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیا۔

انٹرویو میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں خطے کی حیثیت تبدیل کر کے اور لوگوں کی خواہش کو دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ عالمی برادری کو بھارت کو پورا کشمیر ہضم کرنے کے ارادے سے روکنے کیلئے اس پر دباﺅ برقرار رکھنا چاہئے جبکہ ایک طویل عرصہ بعد کشمیر کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھایا ہے اور اس سلسلے کو جاری رکھا جائے گا اور بھارت مقبوضہ کشمیر میں خطے کی حیثیت تبدیل کر کے اور لوگوں کی خواہش کو دبا کر آگ سے کھیل رہا ہے۔

بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ آگ خود بھارت کی سلامتی کو جلا کر رکھ دے گی اور اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ ایسے قوانین سے صورتحال بہترہو گی تووہ احمقوں کی جنت میں رہ رہا ہے جبکہ صدر پاکستان نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارت کو پورا کشمیر ہضم کرنے کے ارادے سے روکنے کیلئے اس پر دباﺅ برقرار رکھنا چاہیئے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے بتایا کہ بھارت نہ صرف پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کرتا رہا ہے بلکہ وہ کشمیر کو ایک تنازعہ بھی تسلیم نہیں کر رہا تھا لیکن مقبوضہ کشمیر میں موجود اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کی موجودگی نے اسے بذات خود ایک بین الاقوامی مسئلہ بنایا ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاکستان بھی اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرے گا جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مسئلہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر