Advertisement

دنیا کی کوئی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کرسکتی، فردوس عاشق اعوان

Firdous Ashiq with mishal malik

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیر اور پاکستان کو جدا نہیں کرسکتی ہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے گھر آمد پر میڈیاسے گفتگو  میں مقبوضہ وادی کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیر کی بہو، بیٹیاں تحریک جدوجہد آزادی میں عظیم قربانیاں دے رہی ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کا ہر شہری کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کسی صورت کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گا، پاکستانی حکومت اورعوام کشمیری عوام کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور نہ ہی کشمیری حریت پسندوں کی قربانیاں رائیگاں جائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے جبکہ خطے کا کوئی بھی ملک جارحانہ بھارتی اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔

یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  ان کا مقدمہ لڑنے پر مشکورہیں، مظلوم کشمیری عوام کی آواز پاکستان ہے۔

Advertisement

مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارت نے کشمیری قیادت کو گرفتار کرکے مقبوضہ وادی کو یرغمال بنارکھا ہے اور مسئلہ کشمیر کو فوری طور پر سلامتی کونسل میں اٹھایا جانا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیڈٹ کالج وانا میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version