Advertisement

کرنل حبیب کی بھارت میں زیر حراست ہونے کی افواہوں پر دفتر خارجہ کا ردعمل

dr. faisal on human rights commission

کرنل حبیب ظاہر کی بھارت میں زیر حراست ہونے کی افواہوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل ریٹائرڈ حبیب ظاہر کی بھارت میں زیرِ حراست ہونے اور معاملے کو کلبھوشن یادیو سے جوڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں افواہیں سامنے آئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ کرنل حبیب ظاہر پاک فوج سے ریٹائرڈ ہیں اور اپریل 2017 میں نوکری کیلیے نیپال گئے جہاں سے لاپتہ ہوئے جبکہ اہلخانہ کے مطابق انہوں نے اپنی سی وی اقوام متحدہ اور لنکڈ ان پر ڈالی تھی۔

ڈاکٹر محمد فیصل کرنل حبیب ظاہرکو مارک نامی شخص نے کال کر کے نوکری کیلئے منتخب ہونے کی اطلاع دی جس کے بعد کرنل حبیب کو لاہور سے اومان اور اومان سے کٹھمنڈو کا ٹکٹ دیا گیا، کرنل ریٹائرڈ حبیب 2017 میں نوکری کے انٹرویو کے سلسلے میں نیپال گئے اور نیپال کے علاقے لومبینی سے لاپتہ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق لومبینی بھارتی سرحد سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، کرنل ریٹائرڈ حبیب کو برطانیہ کے جعلی نمبر سے فون کیا گیا، جس ویب سائٹ سے رابطہ کیا گیا وہ بھارت سے آپریٹ ہو رہی تھی، کرنل ریٹائرڈ حبیب کی ہوٹل بکنگ اور ٹکٹ ایک بھارتی شہری نے کرائی تھی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ یہی بھارتی شہری کرنل ریٹائرڈ حبیب کو لینے لومبینی بھی آیا تھا، کرنل ریٹائرڈ حبیب کی تلاش کیلئے بھارت سے کئی بار درخواست کی لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version