وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی جان بچانے والی دوائیں، خوراک تک میسر نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک میں شاہ محمود قریشی سے صدرانٹرنیشنل کرائسز گروپ نے ملاقات کی جس میں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو نافذ لگا رکھا ہے جبکہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے، عالمی میڈیا، انسانی حقوق تنظیمیں بھارتی مظالم کا پردہ چاک کر رہی ہیں، خطےمیں دیرپا قیام امن کے لیے باہمی تنازعات کا حل ناگزیر ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 50ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں ملاقاتیں جاری ہیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ریڈ کراس کی قیادت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی المیے سے آگاہ کیا جبکہ عمران خان آج امریکی صدر ٹرمپ سے بھی ملاقات کریں گے۔
عمران خان سے امریکی سینیٹر لندسے گراہم نے بھی ملاقات کی جس میں پاک امریکا تعلقات اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستانی نژاد امریکی تاجروں کے وفدنے بھی عمران خان سے ملاقات کی ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو وزیراعظم عمران خان سے پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان کشمیری رہنما ڈاکٹر فاعی اور دیگر کشمیری لیڈروں سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ ممتاز امریکی مخیر جارج سورو اور دیگر امریکی شخصیات سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
