Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان کے وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات

Now Reading:

افغانستان کے وزیر خارجہ کی وزیر خارجہ سے ملاقات
Shah Mahmood qureshi talk

افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کی وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغانی ہم منصب کو پاکستان تشریف آوری پر خوش آمدید کہا جبکہ دو طرفہ تعلقات ، افغان امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین دیرینہ مذہبی، سیاسی، ثقافتی تعلقات ہیں جبکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پر امن افغانستان ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خطے کے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ گہرے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ پاکستان شروع سے افغانستان کے مسئلے کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کا متقاضی رہا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ سترہ سال کے بعد دنیا بھر نے مسئلہ افغانستان کے حوالے سے ہمارے نقطئہ نظر کو تسلیم کیا ہے اور پاکستان ، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے ملاقات میں کہا کہ 27 جون 2019 کو افغان صدر اشرف غنی کے دورہ ء پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو فروغ ملا اور زیر اعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے مابین ملاقات میں طے کیا گیا کہ دونوں ممالک ماضی کو بھلا کر باہمی ترقی اور استحکام کے لیے مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی ہدایت پر قطر سے9سال قبل معاہدے کی دوبارہ منظوری
پنجاب میں کسان کی مشکلات کم نہ ہو سکیں, اراکین اسمبلی بھی ایوان میں چیخ اٹھے
 وزیراعظم کی ہدایت پر صوبوں کوزیادہ گندم خریداری کیلئےخط لکھا ہے، رانا تنویر حسین
مشیراطلاعات بیرسٹرسیف کافیصل کریم کنڈی کےبیان پرردعمل
ننکانہ صاحب میں وقف املاک پرغیرقانونی تعمیرات سےمتعلق توجہ دلاؤ نوٹس
اظہار الحسن نے قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے کا مسئلہ اٹھا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر