Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

یومِ دفاع، پاکستان کی تاریخ کا روشن باب

Now Reading:

یومِ دفاع، پاکستان کی تاریخ کا روشن باب
6 september

ملک بھرمیں آج یوم دفاع پاکستان اور یوم شہدا بھرپور قومی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

.آج 1965ء کی جنگ کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے

قوم اس بار یوم دفاع و شہداء کے سنگ یوم یکجہتی کشمیر بھی ” کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرہ مستانہ کے ساتھ منائے گی، وزیراعظم عمران خان مظفرآباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کریں گے، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب صبح ہوگی۔

ملک خداداد پاکستان کے طول و عرض میں چھ ستمبر کو یوم دفاع و یوم شہدا ملی جوش، جذبے اور شہدا وطن کے ساتھ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

مظلوم کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کیلئے ملت پاکستان یوم یکجہتی کشمیر بھی منائے گی۔ دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا، یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی، مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی جائیں گی۔

Advertisement

یوم دفاع پر وزیراعظم عمران خان آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد جائیں گے جہاں وہ کشمیری شہدا کے حوالے سے تقریب سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم کی ہدایات کے مطابق صوبائی دارالحکومتوں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جن میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے پاکستانی عوام کو یوم دفاع پر شہدا کے خاندانوں کے پاس جانے اور شکریہ ادا کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ورلڈ بک ڈے‘ منایا جارہا ہے
بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز؛ بنی گالا میں طبی معائنہ
وزیراعلیٰ پنجاب کی پراونشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری
ایرانی صدر کا دورہ لاہور ، مریم نواز نے معزز مہمان کا استقبال کیا
آئی ایم ایف کے علاوہ کسی پلان بی کا تصور نہیں کیا جاسکتا، وزیر خزانہ
ایرانی صدر آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے، دونوں شہروں میں عام تعطیل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر