Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بجلی کے تاروں میں علم پھنسنے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے

Now Reading:

بجلی کے تاروں میں علم پھنسنے سے کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 5 افراد جھلس گئے
7 muharram juloos deaths

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بھٹائی آباد میں جلوس کے شرکا علم لے جارہے تھے کہ اچانک علم  بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا جس کے باعث کرنٹ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 2 افراد کی حالت تشوشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ 7 محرم الحرام کے جلوس کے دوران علم بجلی کی تاروں سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں 13 سالہ بچہ اور ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ ایک زخمی اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی  چل بسا، مقامی تھانے کی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک اور شخص زخمی ہے جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی جان بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 35 سالہ محمد علی، 13 سالہ حاجی خاصخیلی اور 18 سالہ سونو شاہ ذیب کے نام سے کرلی گئی ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بھٹائی آباد میں پیش آنے والے واقعے پر شدید افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھٹائی آباد میں حادثہ جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے سبب پیش آیا جبکہ بجلی کے تار قواعد و ضوابط کے۔مطابق نصب کئے جاتے ہیں اور کے الیکٹرک کی ٹیمز جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور جلوس انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ  اجتماعی قتل کامقدمہ کھلی عدالت میں چلایا جائے، کسی کے خلاف نہیں، کراچی کا سسٹم ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، جب تک نظام ٹھیک نہیں ہوگا، لوگ یوں ہی مرتے رہیں گے۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ گزشتہ بارشوں میں 40 اموات واقع ہوئی ہیں، لوگوں نے عید کی نماز کے بجائے نماز جنازہ ادا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
حکومتی بینچوں پر کوئی نہیں بیٹھا سوالوں کے جواب کون دےگا؟ عمرایوب
لوگ اپنے ثقافتی ورثے سے پہچانے جاتے ہیں، چیف جسٹس پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر