پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم کا وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نےتحریک انصاف کے کارکنان کو شاندار تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات احمد جواد کی جانب سے بھی اس سلسلے میں ایک اعلامیہ جا ری کیا گیا ہے جس کے مطا بق وزیراعظم عمران خان اپنے تاریخی خطاب اور اقوام متحدہ کے کامیاب دورے کی تکمیل کے بعد اتوار کی شام اسلام آباد پہنچیں گے۔
چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا ہے کہ جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے ولولہ انگیز تاریخی خطاب نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کردیا ہے،وزیراعظم کی شکل میں امت مسلہ خصوصاً اہل کشمیر کو ایک توانا آواز میسر آئی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ آج اسلام آباد عمران خان کے تاریخی خیر مقدم کے لیے نکلے گا اور دنیا کو ٹھوس پیغام بھجوائے گا۔
پارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو ائیرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 29 ستمبر کو امریکہ سے واپس پہنچیں گے، گزشتہ روزعمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےخصوصی طیارے پر پاکستان آرہے تھے کہ ان کے طیارے میں فنی خرابی پیش آگئی ، جس کے باعث عمران خان کے طیارےکو واپس نیویارک لینڈ کرنا پڑا ۔
وزیراعظم عمران خان نے بقیہ دن نیویارک میں ہی گزارا جس کے بعد اب وہ نجی پرواز کے ذریعے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ سے وطن واپسی کےلئے روانہ ہوچکے ہیں، عمران خان نیویارک سے براستہ جدہ پاکستان آج شام تک پہنچیں گے اور ان کا والہانہ استقبال کیا جا ئے گا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مو جو دہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
