وزیراعظم 19 اور 20 ستمبرکوسعودی عرب کا دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 19 ستمبر کو دو روزہ اہم دورے پر سعودی عرب جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کے 74 ویں اجلاس سے قبل 19 اور 20 ستمبر کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیراعظم سعودی قیادت سے کشمیر میں بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے یہ بھی کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مذید فروغ ملا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد اور گرمجوشی پر مبنی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے مزید کہا کہ وزیراعظم سعودی عرب کے دورے میں5 اگست کے بھارت کے غیر آئینی اقدامات اور باہمی تعلقات کے فروغ پر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان کو دہشتگردی سے جوڑنے کے بیانات پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا تھا کہ نریندر مودی کا بیان بھارتی حکومت کی پاکستان کے خلافدہائیوں پر محیط نفرت انگیز مہم کی ترجمانی کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ بھارت کی پاکستان کے خلاف بیان بازی سے جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشتگردی سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی اور نہ ہی 5 اگست کے یکطرفہ اقدام سے عالمی برادری کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

