Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزادی مارچ سے حکومت کی گھبراہٹ ظاہر ہورہی ہے، سعید غنی

Now Reading:

آزادی مارچ سے حکومت کی گھبراہٹ ظاہر ہورہی ہے، سعید غنی
سندھ

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے حکومت کی گھبراہٹ ظاہر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے مقامی ہوٹل میں تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی کامیابی ہے کہ ابھی مارچ شروع نہیں ہوا اور حکمرانوں کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

سعیدغنی کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی اسلام آباد کی اہم شاہراہوں اور دیگر صوبوں سے راستوں کو بند کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے سندھ سے اپنی احتجاجی مارچ کا فیصلہ کیا ہے، ہم ان کو مکمل تعاون کریں گے۔

سعید غنی  نے کہا کہ عمران خان کے ذہن پر انتقام کا بھوت سوار ہے، عمران نیازی کو معیشت کی تباہی، کشمیر کاز کی فکر نہیں، بلکہ اسے آصف زرداری اور نواز شریف کی جیل میں اے سی اور فریج کو نکالنے کی فکر ہے۔

Advertisement

وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی طبعیت اس مقام تک پہنچنے کی وجہ عمران خان کی انا اور ضد ہے، اس حکومت میں انصاف اس وقت ملتا ہے جب انسان مرنے کی حد تک پہنچ جاتا ہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں پر دباؤ ڈالا جارہا ہےکہ ایسی کوئی رپورٹ نہ دیں کہ سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے والوں کو اسپتال میں داخل کرایا جائے۔

سعید غنی کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم بھلے سندھ کو اہمیت نہ دیں لیکن دیگر تمام سیاسی جماعتیں سندھ کو اہمیت دے رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت جمہوری اور سیاسی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی اور کسی کے آئینی اور قانونی راستوں میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان مکمل؛ واپس ایران روانہ
وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
گورنرسندھ نےایرانی صدرابراہیم رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
سودی نظام کے خاتمے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، وزیرخزانہ
مصطفی کمال کا سودی نظام کے خاتمے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر