وزیراعظم عمران خان ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے، ایئرپورٹ پرایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نےوزیراعظم عمران خان کااستقبال کیا
تفصیلات کے مطا بق دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنائی اور صدر ڈاکٹر حسن روحانی سمیت ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ ایرانی صدر اور وزیر اعظم میڈیا سے بھی بات کریں گے ۔
دفتر خارجہ کے مطا بق ڈی جی آئی ایس آئی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں ایران سعودی تناؤ پر بات کریں گے، اس کے علاوہ ملاقات میں خلیج میں امن، سیکیورٹی اور باہمی دل چسپی کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔
وزیراعظم عمران خان کا یہ اس سال ایران کا دوسرا دورہ ہے،وزیراعظم نے گزشتہ ماہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس کے موقع پر بھی ایرانی صدر کے ساتھ با ضا بطہ ملاقات کی تھی۔
یہی نہیں بلکہ گزشتہ روز ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایران سعودیہ تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا تھا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان امن کے لیے ایک کوشش کرنے جا رہے ہیں، تیل پیدا کرنے والی قوتوں میں لڑائی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ عمران خان ایران اور سعودی عرب میں کشیدگی کم کرنے کے مشن پر جا رہے ہیں، ایران کے دورے کے بعد وزیر اعظم منگل 15 اکتوبر کو سعودی عرب بھی جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
